سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 07 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ریندی میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے اہتمام کیاگیا جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی
مورخہ 06 جولائی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں معراج النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان اقدس کے نہایت منفرد پہلو بیان کیے اور واقعہ معراج کی تفصیل ایک اچھوتے انداز میں بیان کی۔ ڈاکٹر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ طور اور واقعہ معراج کی تمثیلی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج ہے، جس میں خالق کائنات نے خود اپنے حبیب مکرم کو اپنے ہاں بلایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مورخہ 14جون بروز جمعۃ المبارک دن ایک بجے یونان ایئر پورٹ پہنچے تو یونان کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وزارت مذہبی امور یونان کے جنرل سیکرٹری یورگوکالانجی سے ملاقات میں کہا کہ شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں اسلام کے روشن چہرے پر لگے ہوئے دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھویا ہے اور مسلمانوں کو قرآن و سنت کی اصل تعلیمات سے رُوشناس کرایا ہے۔ انکا مقصد انسانیت کو دہشت گردی کی دہکتی آگ سے نجات دلانا ہے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی گفتگو میں یونان میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل جن میں ریڈکارڈز، فیملی ویزا جات، پولیٹیکل سٹے اور تحفظ عامہ پر گفتگو کی اور یونان میں مذہبی مراکز پر سنجیدہ صورت حال پیدا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر چیف ڈائر یکٹر دمتری پیردتکی نے حکومتی پالیسی سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 16 جون کو یونان میں عظمت معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی (یونان) کے زیراہتمام منعقد ہو رہی ہے جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کے علاوہ یورپ سے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور محمد بلال اوپل بھی شرکت کریں گے۔
خالد محمود قادری (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی) نے جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج ایک تو انسانیت کے لئے ہے، دوسری ملائکہ کے لئے اور تیسری خود حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی ذات کیلئے ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے مرکز ریندی میں ایک عظیم الشان جشن مولود کعبہ کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ملک نسیم اعوان (ناظم ذیلی مرکز منہاج القرآن کو روپی)، محمد آصف چک بساوا، ارسلان خرم چیمہ (ناظم مالیات) اور دیگر شامل تھے۔
مو رخہ 26 مئی بروز اتوار دن 1 بجے مرکز منہاج القرآن ریندی میں مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مجلس شوریٰ کے صدر میر محمد عارف بٹ نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام ذیلی مراکز اور یونان بھر سے مجلس شوریٰ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مئی2013ء کو ریندی مرکز میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم نے مورخہ 10 مئی2013 کو ایتھنز(یونان) میں پاکستانی سفارتخانہ میں صدر رانا وقار احمد خاں اور ناظم غلام مرتضی قادری کی صدارت میں سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان شفقت اللہ خان سے ملاقات کی اور منہاج القرآن کا موقف اور مراسلہ پیش کیا، جس میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر منہاج القرآن کے تحفظات اور اعتراضات بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کے زیر اہتمام مورخہ 08 مئی2013 ء کو شان سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا کے عنوان سے عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 5 مئی بروز اتوار کوروپی میں منہاج القرآن کے نئے ذیلی مرکز کے افتتاح کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر اور گردو نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی لوگوں کی اتنی تعداد تھی کہ افتتاحی تقر یب مر کز کے سا منے کھلے میدان میں کی گئی
مورخہ 04 مئی بروز ہفتہ عصر تا مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان کے عظیم ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی اور دور و نزدیک علاقو ں سے لوگو ں کی ایک کثیر تعداد نے جمع ہو کر اس روحانی محفل کو چار چاند لگا دئیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.