سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام راشن تقسیم کے موقع پر عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منگووال غربی (گجرات) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات اب تک 1500 سے زائد خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچا چکی ہے اور ابھی بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنے سفید پوش اور مزدور دار طبقے تک راشن پہنچا رہی ہے، منہاج یوتھ لیگ گجرات کے نوجوان دن رات اس کٹھن حالات میں کام کر رہے ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پیروشاہ (گجرات) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے زیر اہتمام تنظیمی و تربیتی نشستمنعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ نشست کی صدارت منہاج القرآن گجرات کے ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن گجرات کے جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے ناظم اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل ساجد محمود قادری منہاجین انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل اور ہاسپتال میں داخل تھے۔ ساجد محمود قادری کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم منہاجین محمد مشتاق قادری، نظامت امور خارجہ سے وسیم افضل قادری اور علامہ غلام ربانی تیمور پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات اور جملہ تنظیمات کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 16 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر راشد لغاری، علامہ ظہیر الدین، رضوان دلدار، ڈاکٹر طارق سلیم، مظہر دیونہ، جاوید رضا، علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی کارکنان، صحافی اور منہاج القرآن گجرات کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشا میاں عمران مسعود نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو عشائیہ دیا اور ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے گجرات پہنچے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر بین المذاہب اور ہم آہنگی منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب رونمائی سےخرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ سیشن 2005 کے فاضل محمد ذکریا سیٹھی لاہور میں انتقال کر گئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر 37 سال تھی، وہ گزشتہ دو ماہ سے ہیپٹائٹس کے عارضہ میں مبتلا تھے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ذکریا سیٹھی کا انتقال مغلپورہ لاہور میں ہوا۔ مغلپورہ لاہور میں ان کی نماز جنازہ 15 فروری کو ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، علماء کونسل کے ناظم میر آصف اکبر قادری، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر محمد نعیم گھمن، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن اسلامک کالج چک پرانا کھاریاں کے پرنسپل اور سیشن 1995ء کے منہاجین محمد افتخار انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی شام گاوں چیچیاں (گلیانہ کھاریاں ) میں ادا کی گئی۔ جس میں اہل علاقہ اور تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹیو کونسل کا ماہانہ اجلاس 22 اپریل کو ہوا، جسکی صدارت ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور علامہ محمد طیب قادری نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پیش کی۔ ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر اور ضلعی ناظم تربیت علامہ محمد طیب قادری نے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 8 اپریل 2018ء کو گجرات کا تنظیمی دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اس مروجہ کرپٹ نظام کی محافظ ہے، اس کرپٹ نظام کو اپنی جدوجہد سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ انتخابات میں آئین کی شق 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ ہوا تو ملک و قوم کے ساتھ جرم ہوگا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.