سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھاگووال کلاں کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھاگووال کلاں کے عہدیداران سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
گستاخانہ فلم کے خلاف منہاج القرآن یوتھ لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداران نے کی۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائے عالمگیر کے غیور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو ابن امام سائنس کالج میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد بمقام ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں گجرات میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی۔ ورکرز کنونشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور مرکز سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے ذریعے لنک کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
منہاج ماڈل سکول چک پیرانہ گجرات میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات اور جلسہ دستار فضیلت (شعبہ حفظ) 30 مارچ 2012ء کو ہوا۔اس پروگرام میں محمد شاہد لطیف قادری نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ بچوں کے والدین بھی موجود تھے
تحریک منہاج القرآن گجرات کے مرکز میں مسجد کی تعمیر کی خاطر گلاسگو یوکے سے تشریف لانے والے حاجی فضل قادری نے ایک ماہ کے قیام کے دوران مسجد کے سنگ بنیاد سے تعمیر کا آغاز کرایا اور بنیادیں مکمل کروا کر واپس یوکے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل تحریک منہاج القرآن گجرات کی تنظیم سے الوداعی ملاقات کی جس میں انہوں نے ان سے تحریک کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام جامع مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مسجد کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ میں جامع مسجد کی جگہ پر مٹی سے بھرتی کا کام شامل تھا۔ جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب بھرتی مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام قائد ڈے اور ماہانہ درس قرآن کی مشترکہ تقریب 21 فروری 2012ء کو بشیر میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پروگرام میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو معروف نعت خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ شاکرہ چوہدری (ناظمہ MSM سسٹرز) نے خصوصی شرکت کی جبکہ کنجاہ کی دورونزدیک سے تقریبا 700 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس محفلِ میلاد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور کنجاہ کی محترمہ ثمینہ (ایم این اے )، منہاج ماڈل سکول کی ٹیچرز اور پرنسپل نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 25 جنوری 2012 کو ایک عظیم الشان استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے جبکہ لوگوں کی زبانوں پر آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے ترانے بھی تھے۔
مورخہ یکم جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک شام 5 بجے پریس کلب سمبڑیال میں تحریک منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کا اجلاس برائے تنظیم نو سال 2012 - 2011 منعقد ہوا، جس کی صدارت ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی نے کی۔ اجلاس کی کاروئی کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کا ضلعی اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن ماڈل سکول کنجاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی اور نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں نے بھی اجلاس میں شرکت فرمائی۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 71 واں ماہانہ درس عرفان القرآن نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام خواتین کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست کھاریاں شہر کے محلہ نثار پورہ میں منعقد ہوئی۔ آرمی میڈیکل کور سے کرنل رخسانہ شاہد تقریب میں مہمان خصوصی تھیں،
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 69 واں ماہانہ درس عرفان القرآن 22 مارچ 2011ء کو گجرات میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی ناظم علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.