سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن اور حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 60 سالگرہ کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشترکہ تقریب کا اہتمام مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں کیا گیا۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حاجی حمید اللہ صاحب ( سابق سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ) جو کہ ان دنوں پاکستان (گجرات ) تشریف لائے ہوئے ہیں نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے تعاون سے ایک خوبصورت محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی رہائش گاہ پر اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ماہ ربیع الاول مبارک میں ملک بھر میں میلاد مارچز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے 4 فروری 2011ء کو گجرات میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور تحریک منہاج القرآن کی جانب سے ایک منظم اور پروقار میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات پی پی 111 کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن 18 جنوری 2011ء کو جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ مرکزی ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے سورہ الماعون کے منتخب موضوع کی مناسبت سے درس دیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا۔ اس سلسلہ میں 6 ستمبر 2010ء کو امدادی سامان کے ٹرکوں کو ضلع کشمور (سندھ) کی تحصیل کنڈکوٹ میں گڈو کے مقام پر لے جایا گیا۔
11 جولائی 2010ء کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام البشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد وڑائچ مینجنگ دائریکٹر منہاج مصالحتی کونسلز یورپ تھے جبکہ صدارت علامہ سہیل احمد رضا ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل پاکستان نے کی۔
تحریک منہاج القرآن PP-108 گجرات کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 17 جنوری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر طریقت پیر سید زاہد حسین شاہ نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے صدر چودھری تنویر احمد گوندل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں "منہاج مصالحتی کونسل" کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر روبرٹ کھویلے مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گجرات میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے 24 شہروں میں فری ایمبولینس سروس فراہم کر رہی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.