سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تربیتی نشست برائے معلمین مراکزِ علم کا سرور پیلس میرج ہال میں انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی کوآڈینیٹر ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ علامہ محمود مسعود اور سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ حسن محمود جماعتی نے ٹریننگ کے فرائض انجام دئیے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے زیراہتمام محفل سماع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ سماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے صدر ملک محمد سلطان نے کی۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر حافظ آباد میں جون 2022ء کو منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کے ساتھ عمل کی جتنی آج ضرورت ہے، اس سے پہلے نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتدال پسندی کے رحجانات کو فروغ دینے کے لیے قوم کو علمی سرمایہ دیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن حافظ آباد کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حافظ آباد میں مستحق طلباء میں یونیفارم جرسیوں کی تقریب تقسیم ہوئی، اس موقع پر سکول کے بچوں میں جرسیاں تقسیم کی گئی۔ اس سلسلہ میں ملک محمد سلطان ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد نے خصوصی تعاون کیا۔ تقریب میں صابر حسین گجر کوارڈینیٹر حلقات درود تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، عبدالرزاق مصطفوی سیکرٹری فنانس تحریک منہاج القرآن حافظ آباد اور سیٹھ محمد اقبال بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام حافظ آباد میں عہدیداروں کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر نظامت تربیت کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کی تقریب حلف برداری منہاج القرآن اسلامک سنٹر حافظ آباد میں 25 اگست 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء میاں ریحان مقبول اور منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، میاں عنصر محمود ، علامہ خلیل احمد قادری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن حافظ آباد اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام تین روزہ محفل ذکر اہل بیت و کانفرنس کا انعقاد مارین گولڈ مارکی میں کیا گیا۔ پہلے روز کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہل بیت اطہار علیھم السلام، شہادت امام حسین علیہ السلام، پیغام حسین اور اسلام دین و محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ باطل کے سامنے جرات کے سامنے ڈٹ جانا پیغام حسین ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا نہایت کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی نے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران تاجر اتحاد گروپ کے صدر ملک ہمایوں شہزاد اور انکی پوری ٹیم کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کی جانب سے دوسرے مرحلے میں غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ چئیرمین بیت المال جناب ارشد بٹ صاحب، چئیرمین مرکزی انجمن تاجران سیٹھ ہمایوں احمد، چئیرمین پریس کلب ملک ہمایوں شہزاد نے تقریب میں شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور سرپرست اعلی تحریک منہاج القران جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خوب سراہا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 3 اپریل کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالیکی منڈی (حافظ آباد) کی طرف سے 26 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے، فی بیگ 30 کلو راشن پر مشتمل تھا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کی طرف سے پہلے فیز میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے رہنما صابر حسین گجر کے تعاون سے منہاج یوتھ لیگ نے اپنے ٹیم ورک کے ذریعے 60 گھروں تک 45 من راشن باعزت انداز میں پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد pp70 کے زیراہتمام عظیم الشان قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک محمد عارف چوہدری، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب اظہر علی مصطفوی، ملک محمد سلطان صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، سیٹھ ایوب رحمانی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.