سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریکِ منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے سالانہ الیکشن منعقد ہوئے، جس میں عہدیداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انتخابی عمل میں بشیر احمد رحمانی صدر اور نعمان شہزاد زرگر ناظم منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیرانتظام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر 2019ء کو مشعل بردار جلوس میں تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین، علمائے کرام، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد پر میلاد مہم کو کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن کے جانثار کارکنوں نے شہر بھر میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کے پول بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے قیام کے 39 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی تقریب 18 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین و کارکنان نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کی طرف سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز حافظ آباد کی ڈیمانڈ پر کالج لائبریری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 100 کتب کا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین نے پرنسپل کالج سے ملاقات کی اور کالج لائبریری کے لیے کتب ان کے حوالے کیں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیر انتظام 3 روزہ مجالس شہدائے کربلا کا پہلا پروگرام 3 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوا۔ پروگرام میں حافظ آباد اور گردونواح سے ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت نے یوتھ لیگ حافظ آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوان اپنا تعلیمی، سماجی، اصلاحی، فلاحی کردار ادا کریں، جس قوم کے نوجوان علم و ہنر میں یکتا ہوں اس قوم کو نہ کوئی جھکا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا استحصال کر سکتا ہے، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا کی بے مثال ترقی کے پیچھے وہاں کے پڑھے لکھے نوجوان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی اور قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سید محمود الحسن جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مشعل بردار جلوس شہر کی مرکزی شاہراہ سے گزرتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے فائر ورکس کا مظاہرہ کیا، جلوس کے شرکاء نے کتبے اور بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 70 حافظ آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میلاد النبی اور استقبال ربیع الاول کا ایجنڈا شامل تھا۔ اجلاس کی صدارت امیر تحریک ملک محمد سلطان نے کی۔ اجلاس میں تحریک کے دیگر عہدیدار بھی شامل ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے زیراہتمام عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت سے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ درس قرآن میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، سید محمود الحسن اور ریاست چدہڑ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں امیر تحریک ملک محمد سلطان نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام محفل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام منعقد کی گئیں جس میں علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ سید ہدایت رسول شاہ، علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطابات کیے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس 05 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سيد محمود الحسن جعفری نے کی۔ اجلاس میں ملک محمد سطان، حافظ شبير قادری، حاجی مختار، عبدالرزاق گوندل، شاہد اسلام، حکيم عبدالمجيد اور فيض الحق فيضی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں استقبالِ قائد، 17 جون 2016 کو یومِ شہداء پر مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں شرکت اور آئندہ کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.