سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی کا 4روزہ تنظیمی دورہ مکمل کرکے حیدر آباد پہنچ گئے، کارکنان نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ اتحادِ اُمت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اتحادِ اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اتحاد صرف کانفرنسز اور تقریروں سے نہیں آتا بلکہ حقیقی اتحاد مل بیٹھنے اور عملی اقدامات سے ممکن ہوتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دمبالو، سندھ میں منعقدہ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجدارِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے خود اپنے آخری نبی ہونے کا اعلان فرمایا، اور اس حقیقت کو قرآن و حدیث سے ثابت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے دورۂ مٹیاری کے دوران محمد علی وریا، شہباز احمد لطیفی، مرید حسین وریا، اور پروفیسر علی مراد بلوچ کی ملاقات۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور فکری و روحانی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحصیل بھٹ شاہ، ہالا، مٹیاری میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی 2جلدوں پر مشتمل معرکۃ الآراء تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی رِیاست کا تصّور‘‘ تعارف پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈگری کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین قادری اور محمد رضا طاہر نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القران حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، نائب ناظم تربیت علامہ منہاج الدین قادری اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ محمد رضا طاہر نے خطاب کیا۔
حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت مراکز علم کی اہمیت و تعارف، مراکز علم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان میں افراد معاشرہ کو امن، محبت اور رواداری کی راہ پہ گامزن کرنے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے زیر مراکز علم چلانے کے لیے معلمین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
تنظیمی و دعوتی دورہ جات کے دوران نائب اعلیٰ تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ مظہر محمود علوی کا مقامی مؤثر شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سندھ میں ڈویژنل سطح پر معلمین و منتظمین برائے مراکز علم کی خصوصی تربیتی ورکشاپس کا آغاز 16 جولائی پریس کلب حیدرآباد سے کیا جائے گا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
رئیس لال بخش حملانی نے منہاج القرآن حیدرآباد دفتر کا دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک و شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے کام کو سراہا۔ انہوں نے منہاج القرآن حیدرآباد مرکز پر قائم گوشۂ درود کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی کام کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
حریک منہاج القرآن حیدرآباد کے انتہائی وفادارو مخلص کارکن اور شیخ الاسلام کے فیض یافتہ اور 35 سال سے منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد یونس القادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد یونس القادری کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.