سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سبی کے زیراہتمام سبی میلہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور CDs کا سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور فوج کے اعلی افسران نے سٹال کا وزٹ کیا اور مختلف کتب خریدیں۔ لیڈیز شو سبی میلہ میں بھی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نے اس سٹال میں لیڈیز کو تحریک کا پیغام دیا اور کتب کی سیل کا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM کے تمام کارکنان نے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور تحریک کی دعوت دیتے رہے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کھپرو کے صدر سید زاہد علی شاہ، ناظم شوکت علی خان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر قائم خانی، ناظم محمد طیب قادری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد عمیر مصطفوی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کشمور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر لاڑکانہ سیف اللہ قادری نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن وکارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ حیدر آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ھاشمی کی زیر صدارت صوبائی تنظیمی اجلاس اور تربیتی کیمپ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبہ بھر سے تمام فورمز کے عہدیداران نے شر کت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ حیدر آباد کے عہدیداران نے کوٹری شہر کا دورہ کیا اور وہاں مختلف عمائدین اور پرانے رفقاء سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مصطفوی انقلاب کا پیغام پہنچایا جسے بصدخوشی لوگوں نے پسند کیا اور مصطفوی قافلے میں ہراول دستے کے طور پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تحریک منہاج القرآن ٹنڈو جام کے اہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ سعیدالحسن طاہر مرکزی ناظم دعوت نےخصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر علامہ راشد نقشبندی ودیگر علماء کرام اور عوام الناس نے محبت اور ذوق سے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن نواب شاہ میں عظیم الشان سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ضلعی کوآرڈینٹر محترمہ مسرت ہارون بھی موجود تھیں۔
ماتلی () منہاج یوتھ لیگ ماتلی ضلع بدین کے زیراہتمام محرم الحرام کوپیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن علامہ سعیدالحسن طاہر نے انتہائی خوبصورتی سے امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم وبے مثال قربانی کا مقصد وفکرِحسین علیہ السلام کوسامعین کے سامنے بیان کیاجسے تمام مکاتب فکر کے افراد بالخصوص نوجوانوں نے بہت سراہا۔
حیدرآباد () منہاج یوتھ لیگ تحصیل لطیف آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ناظم محمد شہزاد قریشی، صدر منہاج یوتھ لیگ حیدرآباد سید مبشر شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی کارکن سازی مہم اور مصطفوی انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور چند اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی حیدرآباد تنظیم کے صوبائی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ظالموں اور امراء کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی طور پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے 23 دسمبر سے اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں اذان دی تھی، اب جماعت ہونا باقی ہے۔ قائد نے کارکنان کو 2 کروڑ نمازیوں کی صف بندی کے لیے ٹارگٹ دیا ہے جس کے لیے ہمیں شب و روز ایک کر کے ہر گھر تک پیغام پہنچانا ہو گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈگری اور گولارچی میں دو منہاج خیمہ بستیاں قائم کر دی ہیں۔ جس میں 500 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ ہر خیمہ بستی میں 250 افراد کو عارضی رہائش دی گئی ہے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے زیراہتمام 8 مارچ 2011ء کو "آئیں دین سیکھیں کورس" کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت محمد شریف کمالوی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ محمد اویس القادری صدر تحریک منہاج القرآن، کامران پرویز القادری سیکرٹری جنرل، سید مشرف علی شاہ مرکزی ناظم گوشہ درود اور علامہ جان محمد بروہی نے شرکت فرمائی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں بنیادی فہم دین کا کورس "آئیں دین سکھیں" لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدر آباد میں بھی کورس شروع ہوگا۔ جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے منہاج القرآن حیدر آباد کے امیر تحریک محمد یونس قادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.