سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ نئی کتابیں ہماری علمی دنیا کے لیے بیش بہا اضافہ ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے سینئر صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار خورشید ندیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی کام اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے سابق نائب صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی غبار شیخ الاسلام کے نام اور علمی مقام پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید علی جنید الحق گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر مجھے نہایت مسرت ہوئی، اور اس خوشی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اہلِ علم و اہلِ دل حضرات ایک چھت تلے جمع ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید اجمل حسین شاہ مبشر ہمدانی، سجادہ نشین دربار عالیہ میرہ شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا ذکر ہو تو اللہ کے عشق میں جو رہنمائی کرتا ہے، وہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے G-9 مرکز میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زونل آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان کو نئے زونل آفس کی تکمیل پر مبارکباد دی
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی دوسری تقریبِ رونمائی اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریبِ رونمائی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، تقریب سے حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے بھی خطاب فرمایا۔
جامع مسجد عرفان القرآن، ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الھدایہ اسلامک سینٹر) اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی 12 میرا جعفر میں ادارہ کے لیے یہ جگہ ملک سراج اور ملک ظفر کی جانب سے وقف کی گئی ہے۔ معزز مہمانوں نے جامع مسجد عرفان القران و ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الہدایہ اسلامک سنٹر) کی عمارت کا اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھا۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین نے سانحہ مری کے شہید اور منہاج القرآن کے رفیق اے ایس آئی اسلام آباد پولیس نوید اقبال، ان کی اہلیہ اور بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’سیرت النبیﷺ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ و احترام پر مبنی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول ﷺ کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی، معاشرتی اور تہذیبی پہلووں پر غور کرتے ہوئے سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پاکستان کے بینک شوگر ملز کی بجائے نوجوانوں کو قرض دیں، شوگر ملز کو قرضے دے کر آپ نے دیکھ لیا، اب نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے لیے قرض دیں تو اب بھی ملکی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کے ہیروز کو تسلیم کرنا ہو گا، جو قومیں ہیروز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی تو وہاں پھر ہیروز پیدا ہونا بند ہو جاتے ہیں۔
جناح کنونشن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ اور ایجو کاسا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حکومت سارا بجٹ نوجوانوں کی جدید تعلیم و تربیت پر خرچ کرے یہی نوجوان اپنی ایجادات کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا امیر ترین اور محفوظ ترین ملک بنا دیں گے، پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کا قابل فخر ملک ہے، پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواتے ہیں ریاستی سطح پر ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ترنول بیلٹ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی حوالے سے عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کے فروغ عمل میں منہاج القرآن کا تنظیمی ڈھانچہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.