سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہروں میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں، تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے 'انقلاب' کی حامی خواتین اپنے جوش اور انتظامی، سیکیورٹی اور نعروں کے حوالے سے بازی لے گئی ہیں۔
لاہور کی مقامی عدالت نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، ہنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، آٹھ وزرا جن میں صوبائی اور وفاقی وزرا شامل ہیں اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اکیس افراد کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
علامہ طاہر القادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک کی ریلی بالآخر انقلاب انقلاب کا نعرہ لگاتی اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور یہاں انھوں نے کھلے آسمان تلے پڑاو ڈالا ہے خیابان سہروردی پر۔ رات جب یہ ریلی یہاں پہنچی تو شدید بارش ہورہی تھی۔ عوامی تحریک کی ریلی میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے۔ ان خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین پر مشتمل ہی ایک سکواڈ بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان عوامی تحریک کے پیش کردہ 8 نکات پر عمل کرلیا جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 4 ہزار ارب روپے کا فائدہ ہوگا جسے کوئی فرد رد نہیں کرسکتا۔ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ کے پہلے نکتے کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور صرف وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کردی جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 7 ارب 65 کروڑ روپے بچتے ہیں
اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 20 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات،الیکشن کمیشن کی تحلیل یا 10 اور 20 حلقے کھولنے کو مسترد کرتے ہیں اور آج رات کسی بھی وقت انقلاب کے ٹائم فریم کا اعلان کریں گے جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے خطاب کا انتظار کر رہا تھا لیکن ان کا خطاب ابھی تک نہیں ہو سکا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا میرے خطاب سے پہلے عدالت نے وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی و سرپرست اعلی بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہمارا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ایک ہے، ہم بھی صوبہ ہزارہ کا قیام چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں 35 صوبے بناکر حقیقی جمہوریت کاقیام چاہتے ہیں۔ انقلاب ہی ملک کے مسائل کاحل ہے، موجودہ نظام میں ووٹ کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی۔ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ کے ذریعے بہت تجربے کرلیے، اب ملک مزید تجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے بھی رابطہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ میری کردار کشی کررہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم، نواز گنڈاپور، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی، جے سالک، احمد رضاقصوری نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ گزر گیا 17جولائی ہوگئی مگر مقتولین کے ورثاء کی طرف سے FIR تک درج نہیں کی جارہی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 17 سانحہ جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک مہینہ ہوگیا، انصاف کہیں دوردور تک دکھائی نہیں دے رہا۔ حکومت کی ایماء پر عوامی تحریک کے ہیڈ کوارٹر اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر پر حملہ کر کے شہادتوں کی المناک داستان رقم کی گئی اور کربلا کی یاد تازہ کردی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد، راولپنڈی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تین روزہ پیس اینڈ ایجوکیشن سپرنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بک سٹالز اور فوڈ سٹالز لگائے گئے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تفریحی، تعلیمی اور ہم نصابی مواقع فراہم کرنے کیلئے ایم ایس ایم کا یہ ایک اہم قدم تھا جس کو طلبہ نے بے حد سراہا۔ پیس اینڈ ایجوکیشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں’’بیدارئ طلبہ کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کہتے ہیں 11 مئی کا احتجاج حکومت کے نہيں کرپٹ نظام کیخلاف ہے، مارشل لاء لگایا گیا تو اس کیخلاف بھی سيسہ پلائی ديوار بن کر کھڑے ہوں گے، موجودہ حکومت بھی پولیو زدہ ہے، انہیں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا چاہئیں۔ سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومتوں کے گرانے اور بنانے کے حق میں نہیں ہوں، عوام کے حقوق کو کچلنے والے نظام کو گرانا ہے، یہ نظام کرپشن کی پیداوار ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ جیسا مخلص، درد مند اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر میسر ہو تو کرہ ارضی پر ملک حاصل کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے اور اگر قیادت کا بحران رہے تو 66 سال بعد بھی ملکی بقا ہی سب سے بڑا مسئلہ رہتا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی حکمران نے اداروں کے استحکام پر توجہ نہیں دی۔ فرد کو طاقتور اور سیاسی پارٹیوں پر مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری قائم رکھنے پر توانائیاں خرچ کی گئیں۔ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائدکے مطابق اندرونی اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر عمل کر سکیں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ اینڈرس ہیرلڈ ویجریڈ (Archbishop Anders Harald Wejryd)، آرچ بشپ آف سویڈن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین فروغ اور دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ آرچ بشپ آف سویڈن نے منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.