سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود منہاجینز کے نمائندہ فورم فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام اسلام آباد ہوٹل میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، بعد ازاں قاری انصر علی قادری اور ظل حسین قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں مختلف ساتھیوں نے فورم کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے منصوبے بنے، آپریشن بھی ہوئے مگر افسوس اس سنگین نوعیت کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ علما کو بالخصوص قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے قوم کا ضمیر بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم کو ظلم کی چکی میں پس پس کر مرنے کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی اذان پر استقامت اور خلوص کے ساتھ اقامت کے لئے اٹھ کھڑی ہو، جس دن ایک کروڑ عوام گھروں سے نکل کر باطل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے تو بڑی سے بڑی طاقت بھی ان کے سامنے خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی اور انقلاب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ ریت کا ذرہ ثابت ہوگی۔
نیشنل انٹرفیتھ کونسل اسلام آباد کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن نے بین المذاہب مکالمہ میں شرکت کی۔ اس نشست میں جرمن سکالر ڈاکٹر تھامس، سکھ رہنما ہیڈ گرنتھی ننکانہ صاحب گورد وارہ سردار گیانی جنم سنگھ، نیشنل پیس اینڈ انٹرفیتھ پارٹی کے صدر ریورنڈ چمن سردار، پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل ڈاکٹر منوہر چاند، بہائی فیتھ کے رہنما نائیک نچوری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 10-A راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس باجی نورین ریاست کے گھر الہ آباد، پشاور روڑ منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر محترمہ گل رعنا نے کی، جبکہ ویمن لیگ کی دیگر عہدیداران کے علاوہ پی پی حلقہ سے بھی خواتین نے شرکت کی۔
فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں عالمی سفیر امن سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم منہاجینز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے کیا جبکہ ظل حسین قادری نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں عنصر علی قادری نے اپنے محبوب قائد سے عقیدت ومحبت کا ثبوت دیتے ہوئے ترانہ پیش کیا۔
اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے باغی ہیں، بغاوت ترک کرنے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، قتل و غارت کے دوران مذاکرات اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف ہیں، شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے کچل دینا چاہئے۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔
NIDM کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں 80 فیصد گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت تھی جبکہ 20 فیصد لوگ NGO's سے تھے۔
اسلام آباد () مؤرخہ 16 فروری 2014ء منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام قائد ڈے کے موقع پر ورکرز کنونشن یونین کونسل سوہان شکریال میں منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی حافظ وقار قادری سیکرٹری کوآرڈینیٹر یوتھ کے علاوہ جواد ارجمند سیکرٹری ممبر شپ منہاج یوتھ لیگ، جاوید راجہ ممبر مرکزی کیبنٹ منہاج یوتھ لیگ، محمد قاسم صدر منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے جملہ عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کہا کہ ہم سب مائیں، بہنیں، بیٹیاں اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے خواب کی تکمیل کے لئے برسرپیکار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ وہ عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دل اکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایرانی امبیسی اسلام آباد کے زیراہتمام سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایران کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی دعوت پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں تحریک کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سہیل احمد رضا انچارج ایران ڈیسک منہاج القرآن انٹرنیشنل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے ایرانی سفیر کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور مختلف قومی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیراہتمام منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ اسلام آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما قاسم مرزا نے کہا ہے کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑکر میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.