سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں مورخہ 02 جون 2012ء بروز ہفتہ تاجدار ولایت، مولائے کائنات، شیر خدا، حیدر کرار، مولود کعبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کو عظیم الشان طریقے سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پاکستانی سفارتخانہ کے چیف سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ جاپان کے اہل تشیع راہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز پر افتخار علی کی والدہ، احمد سعید بھٹی کی خالہ جان، پھوپھو اور پاکستان میں قتل ہونے والے کزن عابد علی کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 30 مئی 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز پر محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر کے سیاسی و مذہبی حلقوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 29 مئی 2012ء کو تعلیمات اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نقابت کے فرائض صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد انعام الحق نے ادا کئے۔ قاری محمد حامد نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا، ٹوکیو کے مشہور نعت خواں محمد سعید، محمد نذیر اور عون شاہد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے سال 2011ء میں جاپانی قوم پر آنے والی قیامت صغریٰ زلزلہ اور سونامی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ جاپان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اور سونامی پوری دنیا کو حیران کر گئی، لاکھوں جاپانی بےگھر ہو گئے اور ہزاروں اموات ہوئیں اور اب تک کئی لوگ بے گھر ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام منہاج القرآن اباراکی کین کے مرکز المصطفیٰ پر مورخہ 19 مئی 2012ء کو یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس پوری شان وشوکت سے منائی گئی۔ پروگرام کی صدارت NPO کے صدر صالح محمد افغانی نے کی جبکہ محمد انعام الحق (صدر MPIC جاپان) نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محمد سکندر اور محمد رفیع چیبا کین سے خصوصی طور پر تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے یاشیوکی تاریخی مسجد میں مورخہ 13 مئی 2102ء سے درس عرفان القرآن کا آغاز کر دیا۔ یاشیو میں واقع جامع مسجد غوثیہ اہلسنت کی سب سے بڑی اور پرانی مسجد ہے۔ پروگرام کی صدارت مسجد کے خطیب وامام حافظ مطلوب احمد نے کی جبکہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 12 مئی 2102ء کو مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں بڑا پروگرام منعقد کیا جبکہ ناگویا مرکز، گماکین مرکز، یاشیو اور شیزوکاکین میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں عظیم الشان روحانی اجتماع ( آؤ حضور سے عہد وفا کریں) کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر NPO جاپان صالح محمد افغانی نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ملک بھر کی مساجد میں دروس قرآن کا آغاز کردیا ہے توچکی کین میں واقع جامع مسجد البلال Yoki میں مورخہ07 مئی 2012ء بروزسوموار کو عظیم الشا ن درس عرفان القرآن کی محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے تنظیمی وتحریکی ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو جاپان کے بلند ترین پہاڑ (فیوجی ساں) پر ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں کم وبیش80 افراد نے شرکت کی۔ شرکاء میں ٹوکیو، ابارکی کین، ناگویاکین، توچکی کین، سائتاماکین، شیزوکاکین، اورچیباکین کے احباب شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے زیر اہتمام مورخہ 01 مئی2012ء مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عظیم روحانی بزرگ الشیخ نعمت اللہ نے کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں مورخہ 01 مئی 2012ء کو شرکت کی جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم (خواتین) کو استقبالیہ دیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان (جیباکین) کے زیر اہتمام مورخہ 30اپریل 2102ء کو تبلیغی جماعت کے شروئی مرکز پر عظیم الشان درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر شاہد بھائی نے اس درس عرفان القرآن میں خصوصی شرکت کی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے صدر سید عثمان شاہ بخاری کی صدارت میں مورخہ 29 اپریل 2012ء کو جاپان بھر کی تنظیمات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناگویا، شیزوکاکین، اباراکی کین،گما کین کی تنظیمات کے صدور وناظمین اور ناظم مالیات کے علاوہ مرکزی تنظیم کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا ایک وسیع نیٹ ورک پھیل رہا ہے جس کے برکت سے تحریکی کارکن فیض پا رہے ہیں۔ منہاج القرآن اباراکی کین کے زیر انتظام مورخہ 28 اپریل 2012ء بروز ہفتہ مرکز المصطفیٰ میں ماہانہ درس قرآن منعقد ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.