سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت بر حق ہے۔ انسان رزق کی تلاش میں رازق کو بھول گیا ہے۔ جاپان میں بسنے والے پاکستانی بھائیوں کو اللہ رب العزت نے دولت سے نوازا ہے، عزت بھی دی ہے، ہم سب جاپان میں اسلام کے سفیر ہیں۔ ہمیں ایک دن اپنے مالک حقیقی کے پاس پلٹ کر جانا ہے۔ لہذا آخرت کی تیاری کر لیں۔
علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان) نے سورۃ حجرات کی آیت نمبر 6 کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ارشادفرمایا کہ جب تمہارے پاس کوئی فاسق شخص خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو، لہذا کوئی خبر تحقیق کے بغیر نہ لگائی جائے۔ آزادی صحافت کے نام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں کسی بھی جاہل کو لکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، اپنی ذاتی دشمنی اور عناد کو وجہ بنا کر انسان کو انسانیت سے نہ گرایا جائے۔
علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان) نے سورۃ الحجرات کی پہلی آیت کریمہ پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب ہر چیز سے افضل ہے۔ اللہ رب العزت نے صحابہ کرام کو حضور کا ادب خود سکھایا جب انہوں نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانور کی قربانی سے پہلے ذبح کر دیئے تو اللہ رب العزت نے ان کی قربانیاں رد کر دیں اور حکم دیا کہ اے حبیب مکرم جس عبادت میں تیرا ادب نہ ہو میں اسے قبول ہی نہیں کرتا
علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے معزز مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد للہ اس وقت سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک موجود ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پوری ملت اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں،
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری اور نظامت امورخارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد المصطفی اباراکی کین میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔
سفیر پاکستان عامل فاروق کی طرف سے 24 مارچ 2014 کو یوم پاکستان کے حوالہ سے ٹوکیو اوکوڑا ہوٹل میں شاندار تقریب کا انتظام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر مسلم اور غیر مسلم ممالک کے سفرا، حکومت جاپان کے اعلیٰ عہدیداران، افسران اور جاپان کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر) نے بچوں کو بتایا کہ آج کے دن پاکستان بنانے کی بنیاد رکھی گئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، مولانا محمد علی جوہر اور فاطمہ جناح کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوموں کی ترقی اور عروج اسی میں ہے کہ وہ آزادی اور آزادی حاصل کرنے والوں ہیروز کی یاد کو مناتی رہے تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی رہے۔
تجوید القرآن اسلامک سنٹر جاپان کے زیر انتظام مورخہ 22 مارچ 2014 کو قاری غلام رسول (مرحوم) کی عظیم الشان خدمات کے حوالہ سے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآں کی نمائندگی علامہ شکیل احمد ثانی اور حافظ محمد یعقوب مغل نے کی
علامہ محمد شکیل ثانی نے پرجوش اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کی علامت یہ ہے کہ اس کی مخالفت ہوتی ہے اور گر کوئی دین کی سچی نوکری کرتا ہے تو ان مخالفتوں سے نہ گھبرائے کیونکہ یہ سنت انبیاء ہے۔ باطل کو عارضی طور پر طاقتور دیکھ کر گھبرا جانے والے کبھی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ منہاج القرآن پر آقاء کی توجہات قیامت تک رہیں گی لہذا اس عظیم مصطفوی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ذیلی مرکز جامع مسجد المصطفیٰ اباراکی کین میں مورخہ 13مارچ 2014 کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں چیئرمین مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی جاپان اصغر علی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ یاشیومسجد کے صدر ملک ریاض جیلانی، رانا عامر نیو ہارٹ مصالحہ والے، محمد اقبال کمیانی(چیئرمین امام بارگاہ محمد وآل محمد ) نے اپنے احباب کے ساتھ شرکت کی۔
علامہ محمد شکیل ثانی( ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات تو مجسمہ شرم وحیا ہیں وہ تووارث چادر تطہیر ہیں، ان کا نام لینے کے لئے زبان کا وضو چاہیئے کیونکہ پردہ ان کا زیور تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپا ن کے مرکز المصطفیٰ اباراکی میں ARY گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے لئے مورخہ 01 مارچ 2014 کوقرآن خوانی کی گئی، جس میں گرد ونواح سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد ہفتہ وار محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیشک حاجی عبدالرزاق ایک نیک صفت اور شریف النفس انسان تھے جن کی سخاوت بھی ہر زبان پر عام تھی۔
منہاج القرآں انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2104 کو جاپان کی تاریخی مسجد ایساساکی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انتظام کیا گیا جس کی صدارت علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کی۔ جاپان بھر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوق در جوق شرکت کی۔ چیبا کین،اباراکی کین، گماکین،ٹوکیو، توچکی اور یاشیو سے بھی لوگوں نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2014 کو جامع مسجد غوثیہ یاشیو میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں جاپان بھر کی مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ جاپان بھر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوق در جوق شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے سالگرہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 63 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں منہاج القرآن کے رفقا، اراکین ، وابستگان اور محبیبن کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اللہ رب العزت نے اس دور فتن میں ایک ایسے مرد مجاہد کو بھیجا جس نے اپنے آقاء کے خصوصی فیوضات سے اس ملک وقوم اور امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.