سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گاؤں غریب وال ( P D khan ضلع جہلم) کے زیراہتمام ’’ذکر حسین اور فکر حسین کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسنین کریمین علیہما السلام وہ شہزادے ہیں جنہیں پہلی غذا کے طور پر حضور ﷺ کا مبارک لعابِ دہن نصیب ہوا۔ یہ وہ مبارک نام ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اللہ رب العزت کی جانب سے منتخب کیا۔ یہ نام ان سے پہلے اس کائنات میں کسی اور کے نہیں رکھے گئے تھے۔ یہ وہ معزز سوار ہیں جنہیں راکبِ دوشِ رسول ﷺ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جن کے لیے امام الانبیاء ﷺ نے اپنے سجدے طویل کیے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ (جہلم) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم سٹی کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مؤرخہ 13 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوا جس میں منہاج یوتھ لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم سمیت ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت زین العابدین (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب) نے کی، جبکہ دیگر عہدیداران حنیف مصطفوی (ضلعی صدر)، جہانگیر شہزاد (ضلعی جنرل سیکرٹری)، حسن محی الدین قادری (تحصیل صدر)، ریحان الطاف (تحصیل جنرل سیکرٹری)، حافظ خلیل اظہر (سیکرٹری دعوت) ، پارس محمود (سیکرٹری انفارمیشن)، طیب طاہر (سیکرٹری فنانس) اور چودھری احمد زیب (سیکرٹری سپورٹس) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ پنن وال منہاج ماڈل سکول پنڈ دادان خان میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ محمد ادریس رانا، نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، صدر پاکستان عوامی تحریک ذوالفقار چشتی اور جنرل سیکرٹری PAT ضلع جہلم قاضی نصیر نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرکزی قائدین میں نظامت تربیت کے حافظ سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر کورسز)، علامہ محمود مسعود قادری ( کوآرڈینیٹر کورسز)، علامہ فدا المصطفیٰ (کوآرڈینیٹرعرفان الحدیث کورس) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب 28 جولائی 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر افتتاح کیلئے مرکزی قائدین علامہ محمد ادریس رانا (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب)، محمد انعام مصطفوی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ) اور اِرشاد اقبال (زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب) نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان جہلم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 28 فروری 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، سہیل رضا، مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم قادری، مقامی علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نظامت دعوت) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر درسِ قرآن دیتے ہوئے علامہ فیاض بشیر نے تنظیمی نظم پر درس دیا۔ آخر میں منہاج یوتھ اور ویمن لیگ نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
منہاج یوتھ لیگ جہلم کی ’’ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی ‘‘ کا اجلاس 4 نومبر 2018ء کو اسلامک سنٹر جادہ میں ہوا۔ جس میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع جہلم سے یوتھ لیگ کی تمام تحصیلوں سے تحصیلی اور یونین کونسل سطح تک کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔ 17 اکتوبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین نے کیک کٹنگ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تحریک اور قائد تحریک کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جادہ، جہلم میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے تمام ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت اور عظیم اسکالر فیاض بشیر نے ''ذبح اسماعیل علیہ السلام سے ذبح عظیم تک'' کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفاقت لینے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.