سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام خواتین کے لیے منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تین روزہ فنِ خطابت کورس 28 تا 30 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیل و یونین کونسل کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ فنِ خطابت کورس میں مرکزی نظامِ تربیت کے سینر رہنما محمد منہاج قادری اور معلمہ و ناظمہِ دعوت جہلم راحیلہ زین نے شرکاء کو فنِ نقابت اور خطابت کے بنیادی لوازمات سے روشناس کروایا۔
مرکزی نظامت تربیت کورسز کے زیراہتمام جہلم کی تحصیل دینہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 22 اکتوبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں تحصیلی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ کوثر نعیمی نے خصوصی شرکت کی پروگرام کے اختتام پر کورس میں شریک خواتین کو اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام دینہ میں منہاج ماڈل سکول نیو جھنگ میں کارکنان کی فکری و نظریاتی اور تحریکی تربیت کے حوالے سے 21 اکتوبر 2017ء کو خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت سےنائب ناظم اعلی تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ محمد منہاج الدین قادری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی حوالے سے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ 24 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب محمد انعام مصطفوی نے قیادت کے اوصاف پر لیکچر دیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’تحفظ پاکستان یوتھ ریلی‘ منعقد کی گئی، جس کی قیادت انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) PAT یوتھ ونگ پاکستان نے کی۔ زین جٹ (جنرل سیکرٹری ) یوتھ شمالی پنجاب، امانت علی (ضلعی صدر) PAT یوتھ ونگ جہلم اور دیگر ضلعی تحصیلی عہدادار بھی ریلی میں موجود تھے۔
ملک بھر کے 20 شہروں سمیت تحصیل جہلم میں بھی 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے ناظمین اور سکالرز نے دروس قرآن دیئے, مختلف موضوعات پر دروس سے شرکاء کے قلوب کو منور کیا۔ اِن دروس کا مقصد نزول قرآن کے مقدس مہینے میں لوگوں کے قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کیا جائے تاکہ ہم اس دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔ قرآن سے تعلق کو بحال کرنے اور مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن کی تلاوت کی جائے اور قرآن کو سمجھا جائے اور قرآنی احکامات پر عمل کیا جائے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام تحصیل جہلم اور پنڈ دادنخان میں "Say No To Terrorism" کے عنوان سے دستخطی کیمپس مورخہ 21 تا 23 مئی 2017ء کو مختلف مقامات پر لگائے گئے، جن میں عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیام اَمن کی کاوشوں کو سراہا۔ اِن کیمپوں میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین جٹ نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 23 مارچ کی صبح پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی سیکریٹریٹ پر یومِ پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے قراردادِ تعمیر پاکستان پیش کی۔ تقریب میں PAT یوتھ ونگ کے تحصیلی اور ضلعی عہدیداروں کے علاوہ PAT کے ضلعی رہنما راجہ وحید کیانی بھی موجود تھے۔ چوہدری زین جٹ (جنرل سیکریٹری) یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے قرار داد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے زیراہتمام مکی مسجد جہلم کینٹ میں 17 جولائی 2016 کو ماہانہ دروسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ درس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت مقامی علمائے کرام، مختلف سماجی شخصیات اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِاہتمام بعد نمازِمغرب تحریک منہاج القرآن جہلم کے دفتر جادہ میں ’ماہانہ شب بیداری‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تلاوت و نعت کی بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان ’بندے کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ذکر‘ چلایا گیا۔ محسن ہاشمی نے ذکر و دُعا کروائی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام 20 فروری 2016 کو ڈھوک منور، یونین کونسل گھرمالہ میں 13 ویں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل کی صدارت آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محبوب حسین شاہ نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم محمد اکرم بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت انعام مصطفوی نے ضلع جہلم کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انعام مصطفوی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ہمارا کامل ایمان ہے کہ مصطفوی انقلاب ہر صورت آکر رہے گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِانتظام 24 جنوری 2016 کو ضربِ اَمن ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد، ضلع جہلم کی تمام تحصیلات اور چکوال سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کارکنان شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز جہلم نے 18ستمبر2015 کو منہاج ماڈل سکول جادہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس مقابلے کا عنوان ’یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے‘ تھا۔ تقریری مقابلے میں 7 سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں العصر سائنس ہائی سکول، ہیپی کڈز سکول، دار ارقم سکول، ائیر فاؤنڈیشن سکول، منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں اور منہاج ماڈل سکول جادہ شامل ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.