سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کینیڈا کے ہائی کمشنر راس ھائینز (Ross Hynes) نے گذ شتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، سیکنڈ سیکرٹری (پولیٹیکل) انڈریونگ (Andrew Ng) بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخ ساز خطابات کے بعد تحریک منہاج القرآن کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر احمد عباسی نے کی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم سمیت تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے تحت معلمین اور معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ کا انعقاد راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹریٹ کیا گیا، جہاں مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مورخہ 28 ستمبر 2011ء کو بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایم فل اور ایم اے کے طلبہ کو حالات حاضرہ پر خصوصی لیکچر دیا،
عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈئیر (ر) عبیداللہ رانجھا کی خصوصی کاوش سے کالج آف شریعہ میں انگلش لینگوئج کورس کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فری میڈیکل کیمپ 26 ستمبر 2011ء کو لگایا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ہوا تھا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی میڈیسن مفت دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن یوکے، کے تحت ویمبلے ایرینا لندن میں ہونیوالی امن برائے انسانیت کانفرنس میںمسلم،مسیحی،یہودی،ہندو،سکھ اور بدھ مت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک چھ مذاہب کے رہنماؤں نے دنیا میں امن کے قیام کیلئے درج ذیل قراداد منظور کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے 30 روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کیمپ میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی فری میڈیسن مفت دی جارہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاون یو سی 5 برکی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور واہگہ ٹاون کے دفتر کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر 2011ء کو جامع مسجد برکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم منہاج القران واہگہ ٹاون سی مجیب الرحمان نے کی جبکہ ناظمہ منہاج القران واہگہ ٹاون سی محترمہ آمنہ باجی مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام عمر سکول سسٹم بہادر آباد پنجاب سوسائٹی میں عرفان القرآن کورس کی سہ ماہی اختتامی تقریب 11 ستمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی قائدین محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت لاہور، محمد اصغر ساجد ناظم نشتر ٹاؤن لاہور، علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم و عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف 30 اگست 2011ء کو عید کا چاند نظر آنے پر مکمل ہو گیا۔ شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین و معتکفات نے عید الفطر کا چاند نظر آنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی تمام شرکاء کو اعتکاف مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اختتامی نشست میں آپ نے لندن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس دعا کرائی۔
شہر اعتکاف میں 30 اگست 2011 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد آپ کا یہ اختتامی خطاب تھا، جو لندن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ہوا۔ آپ نے سلسلہ تصوف میں"الادب مع الرسول" کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے خطاب کے آغاز میں سورۃ البقرہ سے آیت کریمہ تلاوت کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ لوگو! آج ہمیں زندگی میں ادب پیدا کر کے اسے حسن ادب میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ہم دین کی گرتی قدروں کو پھر سے بحال کرنے میں اپنا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ کیونکہ بازار اصلاح بند ہو رہا ہے، تھوڑا وقت رہ گیا ہے، جس نے نیکی کی خریداری کرنی ہے تو وہ جلدی کر لے۔ تاکہ کل قیامت کو وہ اس کے کام آئے۔
شیخ الاسلام نے تصوف کے سلسلہ میں "خلق عظیم" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف اخلاص نیت، علم نافع، عمل صالح اور حسن اخلاق کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف میں مختلف مقامات ہیں۔ احوال سے اعمال جنم لیتے ہیں، اعمال سے علم صحیح ملتا ہے، اور اگر علم لوجہ اللہ ہو تو یہ علم نافع بنتا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ سخاوت تصوف کی پہلی شرط ہے۔ اس لیے کوئی بخیل شخص صوفی نہیں ہو سکتا۔ سخاوت کا یہ عالم کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی تک پیش کر دی۔ ایک مرتبہ بھی یہ تاثر نہ دیا کہ اللہ نے بیٹے کی قربانی کیوں مانگی ہے۔ دوسری اللہ نے سیدنا ابراہیم سے ان کی زندگی کی قربانی مانگی، جب نار نمرود میں تھے۔ آپ کی سخاوت کا مال کے حوالے سے بھی امتحان لیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.