سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین کے علاوہ مسیحی برادری نے بھی شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی۔ اس حوالے سے "یونیورسل پیس اینڈ ہارمونی انٹر ریلجینز فورم" کے زیراہتمام "نمسول پریس بٹیرین چرچ" کوٹ لکھپت لاہور میں عالمی امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت یونیورسل پیس اینڈ ہارمونی انٹر ریلجینز فورم، آئی جی ایم کے چئیرمین ڈاکٹر مرقس فدا نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2010ء کو "سفیر امن کرکٹ میچ" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ دنیا الیون اور "منہاج الیون" کے درمیان نواب کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اس میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن علم و عمل کے پیغام کا نام ہے۔ آج دنیا میں جو شخص اس پیغام کو عام کرنا چاہتا ہے وہ منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو جائے۔ شیخ الاسلام علم و امن کے نور کو پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، اس لیے ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ دنیا بھر میں عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں منہاج یونیورسٹی میں 19 فروری 2010ء کو سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر انکی ملی، دینی، تصنیفی اور تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام خصوصی تقریب 18 فروری کو لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجموعے پر مشتمل نئی تصنیف ’’ہدایۃ الامۃ علی منہاج القرآن والسنۃ‘‘ کی رونمائی بھی شامل تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر "سفیر امن سیمینار 2010ء" 17 فروری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ اس کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی۔
ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ضیافت میلاد 2010ء‘‘ کے افتتاحی پروگرام کی صدارت صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج يونيورسٹي لاہور کے کالج آف شريعہ ميں 15 فروری 2010 کو يورپ ميں پاکستاني طلبہ اور اساتذہ کرام کي سکالر شپ کے حوالے سے خصوصي سيمينار منعقد ہوا۔ سیمینار میں منہاج یونیورسٹی کے طلبہ کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی بڑي تعداد ميں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ تقریبات کا آغاز نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآن خوانی اور خصوصی دعا برائے صحت و سلامتی کے ساتھ کیا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کا اختتام 11 فروری 2010ء کو اردو مباحثہ سے ہوا۔ جس کا موضوع ’’الیکٹرانک میڈیا باعث رحمت ہے‘‘ تھا۔ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے آخری پروگرام کی صدارت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کل پاکستان ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 9 فروری 2010ء کو مقابلہ حسن قرات و نعت اور انگلش تقریری مقابلہ ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں یہ تقریبات سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدکی گئی ہیں۔ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confronting Pakistan‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 10 فروری 2010ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ آل پاکستان بین الکلیاتی اردو تقریری مقابلے کا موضوع ’’اسلام ۔ دین امن‘‘ تھا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 8 فروری 2010ء کو ہوا۔ افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات کے علاوہ عربی تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 7 فرروری 2010ء کو سیمینار ’’اسلام اور حقوق نسواں‘‘ منعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد سیکرٹریٹ کے دانش ہال میں کیا گیا، جہاں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے سیمینار کی صدارت کی۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.