سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر "سفیر امن سیمینار 2010ء" 17 فروری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ اس کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی۔
ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ضیافت میلاد 2010ء‘‘ کے افتتاحی پروگرام کی صدارت صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج يونيورسٹي لاہور کے کالج آف شريعہ ميں 15 فروری 2010 کو يورپ ميں پاکستاني طلبہ اور اساتذہ کرام کي سکالر شپ کے حوالے سے خصوصي سيمينار منعقد ہوا۔ سیمینار میں منہاج یونیورسٹی کے طلبہ کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی بڑي تعداد ميں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ تقریبات کا آغاز نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآن خوانی اور خصوصی دعا برائے صحت و سلامتی کے ساتھ کیا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کا اختتام 11 فروری 2010ء کو اردو مباحثہ سے ہوا۔ جس کا موضوع ’’الیکٹرانک میڈیا باعث رحمت ہے‘‘ تھا۔ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے آخری پروگرام کی صدارت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کل پاکستان ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 9 فروری 2010ء کو مقابلہ حسن قرات و نعت اور انگلش تقریری مقابلہ ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں یہ تقریبات سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدکی گئی ہیں۔ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confronting Pakistan‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 10 فروری 2010ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ آل پاکستان بین الکلیاتی اردو تقریری مقابلے کا موضوع ’’اسلام ۔ دین امن‘‘ تھا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 8 فروری 2010ء کو ہوا۔ افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات کے علاوہ عربی تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 7 فرروری 2010ء کو سیمینار ’’اسلام اور حقوق نسواں‘‘ منعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد سیکرٹریٹ کے دانش ہال میں کیا گیا، جہاں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے سیمینار کی صدارت کی۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسين محي الدين قادري نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ بندے کے ہر کام کو ديکھ رہا ہے، اگرانسان کا يہ عقیدہ پختہ ہو جائے، تو دنيا سے ظلم و بربریت ختم ہو سکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، تشدد اور بربریت مسلمانوں کی شان نہیں ہے۔ حقیقی مسلمان امن، محبت اور احساس انسانیت کا پیکر ہوتا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 4 فروری 2010ء کو یوم کشمیر کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی سیمینار "Solution of Kashmir Dispute" منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری امجد حسین نے کی جبکہ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاء ڈیپارٹمنٹ کے لاء آفیسر ناصر اقبال ایڈوکیٹ کے والد گرامی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم "بزم منہاج" کے زیر اہتمام طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے 8 تا 11 فروری 2010ء کو سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے بجلی، گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 9 جنوری 2010ء کو پریس کلب لاہور کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے سہ پہر 3 بجے شروع ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.