سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت کے زیراہتمام چوتھا 10 روزہ عرفان القرآن کورس کیمپ برائے معلمین و معلمات ختم ہوگیا۔ کورس 6 جولائی سے 16 جولائی تک مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس کی اختتامی تقریب 23 جولائی 2009 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے رکن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے باہمی اشتراک سے ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 13 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ٹریننگ ورکشاپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے دوبارہ نفاذ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف 12 جولائی کو لاہور میں احتجاج مارچ کیا۔ ملک گیر ہونے والے احتجاج مظاہروں کے سلسلہ میں لاہور میں ہونے والے مرکزی مارچ کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ اور سنٹرل کوآرڈنیشن کونسل کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07 جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009 کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت وتربیت نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت و تربیت نے شرکت کی۔
نواب اکبر بگٹی کےپوتےاور نواب طلال بگٹی کے صاحبزادے نواب شاہ زین بگٹی (صدر جمہوری وطن پارٹی بلوچستان) نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ ان کے ہمرہ مدنی بلوچ (جنرل سیکرٹری پنجاب) اور زاہد چوہدری (صدر جمہوری وطن پارٹی لاہور) بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قومی امن کونسل کا تیسرا اجلاس مورخہ 2 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365 ایم ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس کی صدارت احسان وائیں (جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی) نے کی۔ جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی، صوبائی اور غیرمسلم تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 43 واں ماہانہ پروگرام 2 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہ جولائی کے اس پروگرام کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم پنجاب احمد نواز انجم، انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، کالج آف شریعہ کے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر،
ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی کی شہادت نے تمام امت مسلمہ کو بالعموم اور پاکستانی عوام کو بالخصوص مغموم کر دیا ہے۔ ان کی حیات، خدمات اور سفر شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس پیش کیا جس میں ان کے فرزند ارجمند پروفیسر راغب نعیمی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا
قومی امن کونسل (NPC) کا دوسرا اجلاس تحریک منہا ج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔جس کی صدارت سابق ایم این اے مرکزی راہنما مسلم لیگ (ق) کی مہناز رفیع نے کی۔ ان کے علاوہ اجلاس میں اعجاز چوہدری (تحریک انصاف)، شیخ زاہد فیاض(تحریک منہاج القرآن)، انوار اختر ایڈووکیٹ (پاکستان عوامی تحریک) اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ جس میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی ایک فرد یا گروہ کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ کلمہ گو مسلمانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہو ئے مسلح جدوجہد شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ شب لاہور میں متاثرین سوات کی امداد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے منعقد کی گی خصوصی محفل شب دعا میں کینڈاسے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ماہ جمادی الثانی کی گیارہ تاریخ 05-06-2009 کو دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن ٹاؤن شب لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شیخ المشائخ حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین رضی اللہ عنہ القادری الگیلانی البغدادی کے مزار اقدس پر ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام زیر اہتمام دربار انتظامیہ منعقد ہوا اس پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں مریدین، متوسلین اور معتقدین نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کا 20 واں یوم تاسیس 25 مئی 2009ء کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ صبح 9 بجے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان و مرکزی عہدیداروں نے پرچم کشائی کی تقریب سے یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس سے قبل دنیا بھر میں موجود پارٹی کارکنان و عہدیداران نے پاکستان عوامی تحریک، ملکی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے خصوصی دعاوں سے دن کا آغاز کیا۔
متاثرین سوات و مالاکنڈ کی امداد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم تیزی سے جاری ہے۔ 21 مئی 2009ء کو جھولی پھیلاؤ مہم میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ جھولی پھیلاؤ مہم کا یہ مرحلہ لاہور کے لبرٹی چوک سےشروع ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین سے یکجہتی اور انکی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ مہم میں مرکزی قائدین سے لے کر کارکنان تک بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اس عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.