سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان وطن عزیز کا محفوظ مستقبل ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان باعمل معلم کا کردار سنبھالیں۔ تعلیم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، ترقی انہیں نصیب ہوتی ہے جو ہمیشہ علم کے سفر کو جاری رکھتے ہیں۔
صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔ یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کے لئے بھیجئے گئے ہیں۔ ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ موت کے بعد ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے لئے باقی رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی زندگی کو نیک اعمال، اچھے کردار اور خدا کی رضا کے مطابق گزارنا چاہیے۔
آسٹریلیا سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر راہنما اور منہاج ایشین پیسیفک کونسل کے صدر ظفر اقبال خان کا فیملی کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، آغوش کمپلیکس، منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج پرنٹنگ پریس کا تفصیلی دورہ کیا اور مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔
منہاج یورپین کونسل زون 1 کے جنرل سیکرٹری عامر حسین کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات اور منہاج یونیورسٹی سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے صدر اسلامک سپریم کونسل کینیڈا پروفیسر سید بدیع الدین سہروردی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی صدر علماء و مشائخ ونگ رابطہ کونسل پاکستان سمیت دیگر علمائے کرام بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے، یہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک امتیازی شان ہے، اس پر ایمان اور اعتقاد رکھنا انسان کو مسلمان بناتا ہے اور اس عقیدے کا انکار کرنا انسان کو نعمت اسلام سے محروم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس پر قطعی یقین اور اعتماد کے بغیر انسان مسلمان نہیں بن سکتا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ انسانیت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں جو ہمیں زندگی کے ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ آپ ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو میں اخلاق، عدل و انصاف، محبت و شفقت اور ہمدردی کی وہ روشن مثالیں موجود ہیں جو ہماری فلاح کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا عائشہ بشیر ہسپتال کا دورہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عائشہ بشیر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری منہاج القرآن اسلامک سنٹر (احسان اللہ کیمپس) ککرالی گجرات کا افتتاح کررہے ہیں۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، محمد اقبال مصطفوی، سہیل احمد رضا، سید ہارون شاہ بخاری، حاجی محمد اکرم، چودھری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تقریبِ افتتاح منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور تقریبِ سنگِ بنیاد آغوش آرفن کیئر کمپلیکس ککرالی، گجرات میں شرکت و خطاب، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ یتیم کی کفالت کرنا اللہ رب العزت اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بھمبر آزاد کشمیر میں منعقدہ فقید المثال سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب، کانفرنس میں ہزاروں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و خطاب، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح پانے والے وہ لوگ ہیں جو بھلائی اور نیکی کی طرف دعوت دیتے ہیں اور دوسروں کو برائی اور فساد سے بچاتے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِ صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اجلاس، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اور مجلسِ نمائندگان کے مشترکہ اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے والدین بچوں کی تعلیم سے پہلے ان کی تربیت پر توجہ دیتے تھے، جب کہ آج تربیت کا پہلو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے فلسفہ خودی کے ذریعے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ خودی خودمختاری اور ہر نوع کی غلامی کو مسترد کر دینے کا نام ہے، آپ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کے دل و دماغ میں غلامی کو ترک کر دینے اور آزادی کے حصول کی جوت جگائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.