سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن میں ممتاز حسین نون، چوہدری جاوید اشرف وڑائچ سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ نے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر جملہ فورمز اور قائدین کو مُبارک باد دی اور آئندہ ورکنگ پر بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم بچوں کے لئے نئے ڈائیننگ ہال کا وزٹ اور تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد، اس موقع پر ڈائریکٹر حج آپریشنز اقرار احمد، عباس نقشبندی، کرنل مبشر، نوید بٹ اور انجینئر محمد سلیم بھی موجود تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور جامع المنہاج کا دورہ، چیئرمین سپریم کونسل نے جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اللہ کا نور ہے اور یہ نور دل کے میلے برتن میں جمع نہیں ہوتا، لہذا اپنے دل کو دنیا کی میل، لالچ، حرص و ہوس سے پاک صاف رکھیں، اللہ علم کا نور دل کے صاف برتن میں اتارتا ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شیخ اللغۃ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر کی بہو اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے دیرینہ رفیق مطیع الرحمٰن کی صاحبزادی کی نمازِ جنازہ پڑھائی، مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان میاں محمد عنصر محمود کی والدہ ماجدہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محسن اقبال کی نانی کیلئے بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوئی ہے۔ دستور مدینہ کے موضوع پر14 سو صفحات پر مشتمل یہ پہلی جامع تجزیاتی تحقیق ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ریٹائرڈ ججز، نامور وکلاء، دانشور، علما خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ممبر یوکے- یورپ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد اقبال وڑائچ اور صدر ساؤتھ اٹلی شاہد حمید کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی 26 جنوری (جمعۃ المبارک) شام 6 بجے ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوئی ہے۔ دستور مدینہ کے موضوع پر14 سو صفحات پر مشتمل یہ پہلی جامع تجزیاتی تحقیق ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ریٹائرڈ ججز، نامور وکلاء، دانشور، علما خطاب کریں گے
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری کی رجانہ، گوجرہ، ماموں کانجن، سمندی، رحمے شاہ، ساہیوال، کمیر، اوکاڑہ، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن میں تنظیمی اجلاسوں میں شرکت و گفتگو، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ نے تنظیمی اہداف، ممبر شپ مہم اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ پانچویں سالانہ سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہماری شناخت مسلمان اور پاکستانی کی ہے، سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کچھ بھی کہنے اور کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان نہ پہنچے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نفسیاتی مریضوں کے لیے نماز بہترین علاج ہے، یہ دعویٰ میڈیکل سائنسدانوں کا ہے۔ جہاں خدا خوفی ہو وہاں کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی اور جہاں پر خوف خدا نہ ہو وہاں حق تلفی اور چھینا جھپٹی عروج پر ہوتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے عہدیداران کی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو حرمین شریفین کی حاضری، عمرہ کی سعادت اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ القادری المدنی کے نکاح پر مبارکباد دی
”منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن“ کے زیراہتمام قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین خوش قسمت ہیں جو اپنے بچوں کے لئے دینی تعلیم کو ناگزیر سمجھتے ہوئے اس کی فراہمی کے لئے مکمل سرپرستی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش سکو ل ٹیم کو دوسری بار ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.