سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے بانی راہنما ملک سعید عالم کے والدِ گرامی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے بانی راہنما ملک سعید عالم کے والدِ گرامی حاجی ملک شیر عالم (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں قرآن خوانی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورۃ توبہ آیت نمبر 40 میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت اور صدیقیت پر نص قرآنی وارد ہوئی، یہ فضیلت قرآن کی عطاء کردہ ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر میاں زاہد اسلام کے والد میاں اسلام (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں قرآن خوانی کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و دعا کروائی اور میاں زاہد اسلام سے اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر میاں زاہد اسلام کے والد میاں اسلام کی نماز ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سمیت نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات، فورمز کے صدور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز 2023ء کی اختتامی تقریب مرکز منہاج القرآن پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت بریگیڈیئر اقبال احمد خان نائب صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔
احمد پور شرقیہ:نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکت
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر، سینئر مرکزی راہ نما علامہ سید محمود شاہ الازہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے
تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی آزاد کشمیر اور خوشاب میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل ریلیجس ایجوکیشن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر نے نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ڈپٹی چیئرمین نظام المدارس پاکستان خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، محمد فاروق رانا، علامہ اشتیاق چشتی، ساجد برہانی، نوراللہ صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر رجسٹریشن ریلیجس ایجوکیشن فیصل شیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ”ضرورت مذہب اور وجود باری تعالیٰ“کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقط بیمار ذہنیت خدا کے وجود سے انکار کر سکتی ہے۔ دنیا کا ہر الہامی اور غیر الہامی مذہب اور سائنس خدا کے وجود کی معترف ہے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں پاسٹر الائنس شاہدرہ کے مسیحی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد زون کے ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس، اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر راجہ زاہد محمود اور بابر چودھری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیے لاہور درمش باشتوگ سے ملاقات، ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد احمد خان بھی موجود تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’مراکزِ علم‘‘ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں فکر انگیز گفتگو کی۔ مراکزِ علم کا قیام ہو یا فلاحِ عامہ کے اقدامات، ہماری منزل مصطفوی معاشرہ کا قیام ہے۔ تعلیم یافتہ باشعور اور جہد مسلسل کے اوصاف سے متصف قومیں ہی منزلِ مقصود پر پہنچتی ہیں۔ مقصد کی واضحیت، فکر و عمل کی یکسوئی اور محنت شاقہ سے مقررہ اہداف حاصل ہوتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی نظامت دعوت کے سکالرز کی ملاقات۔ نظامت دعوت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.