سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بزم منہاج اور بزم قادريه کے زیرانتظام 18 جنوری 2023ء کو مقابلہ حسن قراءت، مقابلہ سیرت کوئز اور اُردو مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 7 جنوری 2022 کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے زیرانتظام 4 جنوری 2023ء کو اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اردو تقریری مقابلہ بعنوان قائد اعظم اور آج کا پاکستان اور انگریزی تقریری مقابلہ Quid Azam Muhammad Ali Jinnah and Today’s Pakistan کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے نہایت خوبصورت اور مدلل انداز میں قائداعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کے ارتقاء پر بحث کی۔
تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طلبہ تنظیم بزم منہاج سیشن 2022 کے زیراہتمام 15 دسمبر 2022 کو کیریئر کونسلنگ ورکشاپ بعنوان ’’دعوت دین کے عصری تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ سے فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ سکالر ڈاکٹر محمد افضل قادری نے تربیتی گفتگو کی۔
مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور اور انٹرفیتھ ایڈوینٹسٹ مسلم ریلیشنز کے تعاون سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا سالانہ اجلاس مقامی ریستوران میں ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، عبدالرحمن ملک اور رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور زون کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مرکزی قائدین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے ناظم ملک امجد قادری کے بیٹے فہد امجد کی دعوت ولیمہ میں وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وفد میں صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سئنیر نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین، افضل بھٹی اور دیگر بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں لاہور بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 روزہ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے اسکالرز روزانہ نماز فجر کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔ گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’زکوۃ اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ اسلام کے معاشی نظام کا ایک اہم ترین ستون ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن جاری ہیں، اس سلسلہ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ احسن اویس قادری اور علامہ فیاض بشیر قادری نے لاہور کے مختلف مقامات پر دروس قرآن سے خطاب کیے۔ مقررین نے رمضان المبارک کے فضائل، عقائد اسلامی، معاشرتی اصلاح احوال، سماجی بگاڑ کی اصلاح اور دیگر موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کا پیغام دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد دروس قرآن میں شریک ہوئی۔
حریک منہاج القرآن مرید کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کی پہلی نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنوں کے اس دور میں منہاج القرآن امت کے لیے ایک نعمت ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں آئیں دین کی دعوت کو گھر گھر تک پہنچائیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز کرسٹل شادی ہال پونچھ روڈ سمن آباد ضلع نمبر3 لاہور کے زیراہتمام منعقدہ نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات و سیرت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ، سینئر رہنما رانا فاروق محمود کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.