سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مریدکے کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے قائد ڈے تقریبات 2021ء کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات 2021 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی شادی ہال والٹن روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب سے انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ، راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی، حافظ غلام فرید صدر منہاج القراں لاہور اور نائب صدر محمد اصغر ساجد نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر سید شاہد رسول گیلانی سہروردی رح کے وصال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تعزیتی وفد کیساتھ لاہور میں پیر سید شاہد رسول گیلانی کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے پیر سید اویس شاہد سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی دجارت کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام علی لیاقت ٹاؤن چونگی امر سدھو میں حلقہ درود بسلسلہ درس قرآن جمیل قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے اجتماعی طور پر حلقہ درود میں شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب ’’دوستی اللہ والوں سے‘‘ کے لیے بھی دکھایا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی کے بھائی شعیب رفیق کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان بھی ولیمہ تقریب میں موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، جب آپ نیکی اور بھلائی کا کام کر رہے ہوں تو اسے اپنی کاوش مت سمجھیں، یہ اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے اور ہمہ وقت دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مل بیٹھنے پر جم جانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد احمد خان نے 14 نومبر 2020ء کو شری کرشنا مندر لاہور میں دیوالی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی طرف سے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ دیوالی تقریب کو وزارت مذہبی کے شعبہ انٹرفیتھ کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہندو برادری کے علاوہ دیگر مذاہب و مسالک کے اہم رہنماء بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 154 کے صدر حاجی عبدالخالق کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے داروغہ والا لاہور میں پڑھائی۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم پی پی 156 اسلم پرویز قادری و دیگر رہنماؤں نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبالِ میلاد کے سلسلے میں منعقدہ میلاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ فخر انسانیت اور رہبر آدمیت ہیں، امت تا قیامت حبیب مکرم ﷺکا میلاد منا کر اللہ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرتی رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن میلادالنبی ﷺ کی محافل کے کلچر کو فروغِ دے کر ہر دل میں عشق مصطفی ﷺکے چراغ روشن کرنے کا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے اشتراک سے 5 اگست 2020 کو درگاہ عالیہ وارثیہ علامہ اقبال ٹاؤن پر ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس“ منعقد ہوئی جس میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فکر انگیز خطاب کیا۔ کانفرنس کے میزبان معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری، چیف آرگنائزر الحاج امحمد افضل نوشاہی اور آرگنائزر شہزاد حنیف مدنی، قاری محمد یونس قادری، الحاج محمد خلیل ملک تھے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں، مستحقین اور 500 سے زائد سفید پوش خاندانوں میں مغلپورہ، لال پل، فتح گڑھ کے علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 500 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، کھجوریں، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کیے، راشن کی تقسیم کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا گیا، انتہائی منظم طریقے سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی 154 میں 27 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس عظیم فلاحی کام میں حاجی عبدالخالق صدر پی پی 154 اور حاجی عامر محمود ناظم پی پی 154 اور سیںئر رہنما واہگہ ٹاٶن طارق الطاف اور معراج خالد قادری نے حصہ لیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی 148 کے زیراہتمام 42 خاندانوں میں رمضان المبارک کے راشن پیکج تقسیم کیے گئے، جس میں جناب اسلم طاہر صدر پی پی 148، طارق الطاف ناظم پی پی 148، ناظم سوشل میڈیا پی پی 148 اور معراج خالد نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 148 لاہور کی طرف سے 300 مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام پی پی 148، لاہور کے سینئر رہنما حاجی شیخ محمد افضل قادری، اسلم طاہر صدر پی پی 148 اور طارق الطاف ناظم پی پی 148 کی سربراہی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.