سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل واہگہ ٹاؤن کے ناظم مالیات علامہ قاری عبدالمجید چشتی کی صاحبزادی ماریہ مجید نے ساڑھے تین ماہ کی مختصر مدت میں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ جس کے بعد ماریہ مجید دنیائے اسلام کے ان چند افراد میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے مختصر مدت میں لاریب کتاب مکمل زبانی یاد کی ہے۔ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہیں اور انہوں نے قاری محمد عمران عباسی کے زیرنگرانی قرآن مجید حفظ کیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حکومت سے بار بار کہہ رہے ہیں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کو پبلک کر دیں۔ کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، انصاف کیلئے سڑکوں پر آئے تو پھر قاتلوں اور لٹیروں کو سر چھپانے کیلئے جگہ نہ ملے گی۔ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بھی ٹرانسفر کر دیا گیا۔ حکمران 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کے جرم کی سزا اسی دنیا میں بھگتیں گے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن پی پی 144 شالامار ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ کنونشن میں لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، اسلم طاہر، طارق الطاف سمیت منہاج القرآن و عوامی تحریک لاہور کے ضلعی، تحصیلی، پی پی رہنما کنونشن میں موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ PP-154 لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی اور امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پی پی 160 اور پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن منعقد کئے گئے۔ دونوں مقامات پر ہونیوالی تقریبات کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی جبکہ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی اور یونین کونسل سطح کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی نظامتِ تربیت، تحریک منہاج القرآن کے تحت، منہاج القرآن لاہور تنظیم کے زیرِانتظام واہگہ ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں 70 سے زائد مرد و خواتین شریک ہیں، اسی طرح واہگہ ٹاؤن کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے 10 علماء کرام بھی شریک ہیں۔ کلاس میں عرفان القرآن کے جملہ مشتملات، تجوید و قرات، عربی گرائمر، ترجمہ، تفسیر و اصولِ تفسیر، احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں کی تدریس کروائی جاتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں شالا مار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور رائے ونڈ میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں میں ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہتے ہوئے آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا کے نعرے لگائے۔ چارمقامات سے نکلنے والے مشعل بردار جلوسوں پر جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شرکاء جلوس کا والہانہ استقبال کیا۔
محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممبر بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور) کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ’’پاکستان میں قانون خُلع میں اصلاحات‘ ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قیام کے 36 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی پروقار تقریب 16 اکتوبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں تحریک کے دیرینہ عہدیداروں و رفقاء، بانی اراکین، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء، اور اسیران انقلاب و زخمیوں سمیت سینکڑوں کارکنان نے تحریکی جوش و جذبہ سے شرکت کی۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں شامل تھی۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و اسیر مرحوم سید نور محمد شاہ کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سید نور محمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں، سید نور محمد شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نابینا طلبہ و طالبات کو مفت تعلیمی و کمپیوٹر شارٹ کورسسز کی تکمیل کے بعد 11 اگست 2016 کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود تھے، جبکہ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظمِ تربیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ آئی ٹی محمد ثناءاللہ، فیاض وڑائچ، ساجد بھٹی اور جواد حامد سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے کامیاب کورسسز پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور مال روڈ پر عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ قصاص مارچ اور دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا قصاص لینے اور پانامہ لیکس کے کرپٹ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تحریک کا با ضابطہ آغاز کر دیا، اب آل شریف کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا اور انڈیا کے سوا انہیں کوئی پناہ نہیں دے گا۔ حکمران اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ میرے بغیر بھی میرے کارکنوں کا کیا جذبہ ہے جب اس تحریک میں میں شامل ہوں گا تو پھر قاتلوں اور قومی خزانے کے لٹیروں کی گرفتاریاں ہو گی اور وہ اپنے انجام سے دو چار ہوں گے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں یومِ وصال کے موقع پر 22 جولائی 2016 منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل آغوش کمپلیکس صاحبزادہ محمود احمد فیضی، وائس پرنسپل محمد عباس نقشبندی، منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔ قرآن خوانی کے بعد محفلِ نعت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے: منہاج القرآن علماء کونسل
سفارتخانہ ڈنمارک کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جیکب جیکسن نے 08 جون 2016 کو منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم غوری، منہاج یونیورسٹی انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے ڈائریکٹر شہزاد حسین نقوی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جیکب جیکسن نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریز اور سکولز کا تفصیلی دورہ کیا۔ پروفیسر سجادالعزیز نے معزز مہمان کو یونیورسٹی مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.