سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ملک گیر ضرب امن مہم کے سلسلے میں منہاج القران یوتھ لیگ کی مرکزی سپورٹس کونسل کے زیراہتمام ضرب امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ 03 جون 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل منہاج القران گراؤنڈ میں القادریہ 299 اور شریعہ سپر اسٹار کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ فائنل میچ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے لیے ’فن خطابت کورس‘ کا اہتمام کیا، جس کے اختتام پر 25 اپریل 2016 کو ہوا۔ کورس میں شریک طالبات کے اعزاز میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ سمیت نظامت تربیت کے عہدیداران اور کالج کی اساتذہ و طالبات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام (کینٹ میں) منعقدہ عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ معاف کرنا، برداشت کرنا، محبت کرنا اللہ کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مقبول سنت ہے۔ نئی نسل کو گمراہی سے بچانے کا واحد ذریعہ طریق محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چلنا ہے۔ دین کو سمجھنے کیلئے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی شرط ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان مقصد بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جانے اور اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چلتے ہوئے دین اسلام پر ناصرف عمل کرے بلکہ راہ استقامت اختیار کرے۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال پر ان کے مزار پر حاضری دی اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پھولوں کی چادر کا اہتمام منہاج القرآن پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا کی طرف سے کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی ٹریننگ کونسل نے 18 اپریل 2016 کو ’ٹریننگ آف ٹرینرز‘ کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی عہدیداران شریک تھے۔ ٹیوٹرز کی ٹریننگ کے لیے منعقد کی گئی یہ پہلی ورکشاپ تھی جس کا مقصد ’ضرب امن مہم‘ کے لیکچررز کو جدید طریق تدریس سے روشناس کروانا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ ’مجلسِ ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم‘ کا انعقاد مورخہ 2 اپریل 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا، جس میں قائدین تحریک منہاج القرآن، سٹاف ممبران، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ و طلبہ سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دریا خان کے اسیرانِ انقلاب نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی آفس دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کو برپا کرنے کی خاطر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے سعوبتیں برداشت کیں
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 05 مارچ 2016ء کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور سمیت مختلف شعبہ جات کے ناظمین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ و طلبہ اور گوشہ نشینان سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزمِ منہاج کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر منعقد کی جانے والی سالانہ تقریبات کا آخری پروگرام 03 مارچ 2016ء کو منعقد کیا گیا۔ چار روزہ تقریبات کے آخری روز ’’راست گوئی میں ہے رسوائی بہت‘‘ کے عنوان سے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ اردو مباحثہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کے تیسرے دن 02 مارچ 2016 کو مقابلہ اردو تقریر بعنوان ’’ ظلم بھی رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ اور مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ’اقبال محسن ملت‘ کا انعقاد کیا گیا۔
بزمِ منہاج سیشن 16-2015 کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ موقع پر منعقدہ چار روزہ تقریبات کے دوسرے دن یکم مارچ 2016 کو مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ انگلش تقریر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتازالحسن باروی نے کی، جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان اختر حسین قریشی، سکول آف ریلیجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈینیل براؤن اور ڈاکٹر چیس ہاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کی طلبہ تنظیم ’بزم منہاج‘ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر ’ہفتہ تقریبات‘ کے عنوان سے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کرتی ہے۔ امسال بزم منہاج سیشن 16-2015 شیخ الاسلام کی 65ویں سالگرہ پر چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیا، پہلے دن حسن قرات اور عربی تقریر کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے یونین کونسل 105 میں ’’سفیر امن‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں شاہد لطیف، محمد اقبال ڈوگر، عادل ظہیر، سید سجاد حیدر، رائے منصب علی ایڈووکیٹ، عبدالرشید ڈوگر و دیگر نے کیک کاٹا اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر مکہ کالونی گلی نمبر 10 میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درینہ رفیق محمد اسلم بلوچ تھے۔ تقریب میں یونین کونسل 202، 200، 204، اور 206 سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.