سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم جون 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول کھاریاں میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں اور منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ سسٹرز کی خواتین نے شرکت کی۔
بزم قادریہ کالج آف شریعہ کے زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاء الدین القادری الگیلانی البغدادی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے حضور صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کی سالگرہ کے موقع پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں خرم نواز گنڈا پور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر اقبال احمد خان نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم جی ایم ملک ڈائریکٹر امور خارجہ، محترم ملک فضل حسین صاحب ڈائریکٹر اکاؤنٹس، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر ایڈمن نے شرکت کی۔
اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ انسانی علم کی صدیوں کی ترقی کے بعد آج سائنس جس بلندی پر ہے وہ بلا شبہ علم کی معراج ہے، لیکن انسان اس معراج پر پہنچ کر بھی نظام شمسی کے ایک سیارے کو پار نہیں کر سکا۔ اُس انسان کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے جو رات کے چند لمحوں میں مکان و لا مکان کی وسعتوں کو پار کر کے او ادنیٰ کے مقام قرب کی منزلیں طے کرگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سفر معراج علم اور سائنس کی بھی معراج ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو انقلاب کا لائحہ عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر کارکن کل سے ہی میدان عمل میں کود پڑے۔ انہوں نے عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کا اعلان کیا۔ گراس روٹ لیول پر ہر یونین کونسل میں 10 اَفراد پر مشتمل عوامی انقلاب کونسلز قائم کی جائیں گی۔ یہ دس افراد کارکنان اور کامریڈ کہلائیں گے جن پر ایک نگران ہوگا۔ 10 عوامی انقلاب کونسلز کا ہیڈ ناظم کہلائے گا، جس کے نیچے کل 110 افراد ہوں گے۔ 10 ناظمین کے اوپر صدر ہوگا اور ہر دس صدور پر ایک امیر مقرر ہوگا جس کے نیچے 10,000 سے زائد افراد ہوں گے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام طلبہ کو جدید علمی و فکری اور تعمیری رجحانات سے متعارف کروانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر Presentatation Skills کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جسکی صدارت استاذی المکرم محترم ڈاکٹر عبدالرشید قادری HOD اسلامک سٹڈیز نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کالج کے معزز اساتذہ کرام میں محترم رانا محمد اکرم قادری، محترم مراد علی دانش، محترم صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی اور محترم صابر حسین نقشبندی نگران بزم منہاج نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق موجودہ حکومت اور نظام کا خاتمہ واجب ہوچکا ہے، موجودہ پارلیمنٹ دستور پاکستان کی شق 213 اور 218 کے خلاف قائم ہوئی اس لیے یہ غیر آئینی حکومت ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’لعنت ہے ایسے جمہوری اور عدالتی نظام پر جو غریب کو انصاف فراہم نہ کرسکے۔‘
’ساٹھ روپے کلو آلو ہے جو غریب ہی سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اگر یہ آلو بیس روپے کلو ہوجائے تو بھی ان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے‘ لاہور کی مال روڈ پر دو نوجوان گلے میں سبزیوں کی مالائیں پہنے پاکستانی عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاجی جلوس کا حصہ تھے۔ ان نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ وہ ٹھوکر نیاز بیگ سے تین گھنٹے پیدل چل کر جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ احتجاج مہنگائی کے خلاف ہے۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دولہا بھی قائد پر فدا ہوگیا اور اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں بارات سمیت شامل ہوگیا ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق انار کلی کا محمد ایوب بارات لینے نکلا اور باراتیوں سمیت گیارہ مئی کے احتجاج کے سلسلے میں نکالی جانیوالی ڈاکٹرطاہرالقادری کی پاکستان عوامی تحریک کا حصہ بن گیا۔ محمد ایوب نے اعلان کیا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کے بعد ہی شادی کرے گا، دلہن تو پھر بھی مل جائے گی، قائد نہیں ملے گا۔
لاہور میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔ لیکن ان تمام حالات کے باوجود غریب اور پسے ہوئے عوام اپنے حقوق کی بحالی اور ملکی خوشحالی کے لیے رکشوں، موٹرسائیکلوں، سائیکلوں حتی کہ پیدل سفر کر کے احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے میگا کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ سیاسی کرپشن کو جمہوریت کا نام دے رکھا ہے۔ نظام حکومت آئین سے بغاوت، نظام انتخاب ملک و قوم کا دشمن، دوچار حلقوں میں دھاندلی نہیں ملک گیر دھاندلی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے جوتوں تلے روندنے والے وزیر اعظم کو معزول کر دینا چاہیے۔ 11 مئی کا پر امن احتجاج عوام کا آئینی حق ہے۔ سیکیورٹی نہیں سیاسی خدشات ہیں۔ حکمران اپنی ذاتی حفاظت پر مامور ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ایک روز کیلئے عوام کی حفاظت پر لگا دیں۔ غیر آئینی رکاوٹیں پیدا کرنے والے سن لیں پر امن کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجر، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری، نا انصافی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام گردے فروخت اور خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ یزیدی نظام کے خاتمے اور حسینی نظام کو نافذ کرنے کیلئے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔ جھکنے کا نہیں بلکہ بڑھ کر حقوق چھین لینے کا وقت آ گیا ہے۔ ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے سنگ ریاست بچاؤ کی جنگ لڑیں گے۔ 11 مئی کو جماعت انقلاب کی اقامت کہی جائے گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ 31 وعدے جو آئین پاکستان نے عوام کو حقوق دینے کے متعلق کیے ان میں سے ایک بھی آئین کے مطابق حکومت نے پورا نہ کیا اور نہ پچھلی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اور نہ کسی اور حکومت نے۔ اس لیے پورے نہیں کیے کہ اس نظام میں اٹھارہ، بیس کروڑ عوام کی جگہ ہی نہیں ہے، یہ مخصوص اشرافیہ کا نظام ہے۔
ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ محترمہ ثناء وحید نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے قیام پاکستان کے وقت علی گڑھ کے طلبہ نے اپنا کردار ادا کیا تھا اب پاکستان بچانے کے لیے بھی سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈی چوک کا دھرنا انقلاب کی اذان تھی۔ 11 مئی کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے جماعت انقلاب کی اقامت ہو گی۔ اقامت اور جماعت کے درمیان زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لئے صف بندی کے بعد جلد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ جماعت انقلاب کے قیام کے بعد مذاکرات نہیں ہونگے۔ سیاسی دہشت گردوں اور ریاستی ڈاکوؤں سے اقتدار لے کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کر دیا جائیگا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بیت الزہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی فلاح و بہبود اور یتیموں و بے سہاروں کی مدد ایسے انداز میں کر رہے ہیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم و بے سہارا بچوں کے ادارہ" آغوش" کے بعد غریب بچیوں کی تعلیم و تربیت اور رہائش کیلئے منفرد اور جدید منصوبے کا ادارہ "بیت الزہراہ" کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویلفیئر سٹیٹ کے ویژن کی عملی تصویر ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.