سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میڈیا کو مذاکرات کی طرف لگا دیا گیا تاکہ اس کے پس پردہ نجکاری کے نام پر جاری لوٹ مار کو کوریج نہ مل سکے۔ طالبان طالبان کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ قوم کمیٹیوں کے معاملات میں الجھ جائے، پس پردہ نجکاری کی لوٹ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں نجکاری ہمیشہ ان اداروں کی ہوتی ہے جو نقصان میں جا رہے ہوں اور ریاست بھی اس کے نقصان کو ثابت کر دے۔
پاسٹر روکی جانسن اور ریورنڈ مرقس فدا کی دعوت پر سینٹ کرائسٹ چرچ لاہور میں گاسپل مشن کے زیراہتمام انٹرفیتھ پیس سیمینار میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے علامہ صاحبزادہ افتخار الحسن انچارج گوشہ درود، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، سعید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مذاہب بالخصوص مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پاسٹر روکی نے سہیل احمد رضا کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ایگزکٹیو کونسل کا اجلاس تحصیل آفس پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام، ضلعی، تحصیلی عہدیداران TMQ کے علاوہ PAT, MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء کونسل کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ناظم یونین کونسل نمبر 27 ڈا کٹر محمد عرفان نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری کے ورثا اور وحدت المسلمین کوئٹہ ڈویژن کے عہدیدران سے تعزیتی ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT)، محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن) اور صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ شامل تھے۔ وفد نے شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیر اہتمام لبرٹی چوک لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ امن کیلئے شہید ہونے والے فوجیوں، سوسائٹی کے بے گناہ افراد سے محبت کا اظہار پھولوں کے گلدستے رکھ کر کیا گیا۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کا وفد کے ہمراہ گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک جی ننکانہ صاحب کا وزٹ کیا۔ وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد احمد خان، رائے اقبال صدر پاکستان عوامی تحریک ننکانہ صاحب، ناظم تحریک ننکانہ اور ناظم نشرو اشاعت تحریک زاہد اعوان بھی ہمراہ تھے۔
معروف بھارتی سکھ صوفی گلوکار ہنس راج ہنس اپنے نجی دوست کی دعوت پر لاہور آئے اور ایک پروقار تقریب میں ان کی تاج پوشی کی گئی جس میں پاکستانی معروف شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں میزبانوں کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی خصوصی ملاقات میں ہنس راج ہنس کی خواہش پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصوف و روحانیت کے موضوعات پر DVDs کا تحفہ پیش کیا۔ ہنس راج ہنس نے وہ DVDs انتہائی احترام اور محبت کے ساتھ بوسہ لیتے ہوئے وصول کیں اور شیخ الاسلام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا برملا اظہار کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ شیخ المشائخ قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ دنیائے ولایت کے اس آفتاب درخشاں کا نام ہے جس کی تاب دار کرنوں کے فیض سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہوا اور اس مشن کو وہ تحرک ملا کہ آنے والا ہر لمحہ اس تحریک کی مقبولیت اور وسعت کا پیغامبر بن گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی نابغہ روزگار شخصیت انکی علمی، فکری، تحریکی اور انقلابی سوچ کی وارث ہے۔
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں افراد کے اس اجتماع میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے موبائل میڈیکل کیمپس لگائے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ جڑانوالہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو قائد ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں قائد کا پاکستان کہاں ہے؟ ریلیاں نکالی گیئں جس میں طلباء نے بھر پور شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات پہ غم وغصے کا اظہا ر کیا اور حالات بدلنے کے لیے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خلاف بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔ احتجاجی ریلیوں میں مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ان ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ طلبا ملک کا مقدر سنوارنے کے لئے ہر قسم کی قربانی د ینے کے لئے تیار ہیں اور طلبا جلد پاکستان کو قائد کا پاکستان بنا ئیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کامونکی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج (سوموار) مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی، تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ کانفرنس میں صرف اہلیان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اسکے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، انکا خطاب بیک وقت لاہور اور پاکستان کے 250 شہروں میں براہ راست سنا جائے گا اس کیلئے ہر شہر میں بڑی بڑی سکرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونگی کے زیراہتمام دسواں سالانہ مشعل بردار جلوس آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے ہوا منعقد ہوا جس میں مرکزی مہمان محترم ساجد محمود بھٹی (زونل کوآرڈینیٹر)، سید محمودالحسن شاہ (ضلعی کوآرڈینیٹر) اور عمران علی ایڈووکیٹ (ضلعی امیر گوجرانوالہ) شریک تھے۔ جلوس کی قیادت علامہ اعجاز احمد سندھو (تحصیلی کوآردینیٹر) نے کی۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی، عمران علی ایڈووکیٹ اور علامہ اعجاز احمد سندھو نے ریلی کے ہزاروں افراد سے خطاب بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کر رہے ہیں۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں میلاد کانفرنس کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.