سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف ضلعی دھرنا شہر والا پل اور لکٹر منڈی پل کے درمیان جی ٹی روڈ چیچہ وطنی پر جوش و خروش کے ساتھ دیا گیا جس میں چیچہ وطنی غازی آباد ساہیوال سٹی کسوال اور نوے موڑ سے تحریکی کارکنان نے اپنے مقاصد کا شعور رکھتے ہوئے پرعزم انداز میں شرکت کی۔ دوران دھرنا تحریکی نغمے اور قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سنے جا تے رہے۔
11 مئی کا دن جہاں پاکستان کے نگران حکمران، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتیں اور بیور و کریسی نام نہاد اور دھاندلی پر مبنی الیکشن کروا کے کرپٹ نظام کو تحفظ دینے کے لئے سرگرم تھی وہیں کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ عوام کی بہت بڑی تعداد نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم کے مطابق اس کرپٹ نظام کے خلاف 300 سے زائد شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں دھرنے دیے۔
ایم ایس ایم میڈیا سیل کے زیراہتمام میڈیا ٹریننگ ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد سوشل میڈیا کو تعلیمی، اصلاحی اور شعوری مقاصد کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ اس کے مثبت استعمال سے پاکستان کا حقیقی چہرہ عالمی دنیا کو دکھانے کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ سکیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کرپشن، دھاندلی اور دہشت گردی کو تحفظ دینے والے قانون اور آئین کا لبادہ اوڑھ کر قوم پر مسلط ہیں۔ بے رحمانہ اسکروٹنی کے صرف دعوے ہوتے رہے ہیں۔ پہلے ایک فریق اس معاہدے سے پھرا اور اس نے بددیانتی کا ارتکاب کیا، پھر اس معاہدے کو ویلکم کرکے انتخابی اصلاحات کاحصہ بنا دینے والے بھی قوم کو امید دلا کر اپنے وعدے اور دعوے سے پھر گئے۔
منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام 20 اپریل 2013 کو "کل پنجاب بین الکلیاتی کوئز مقابلہ برین آف صرف" منعقد کروایا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد اسلامی علوم کو پذیرائی دینا اور نوجوان نسل میں علوم اسلامیہ کو متعارف کروانا او ر مطالعہ کتب میں ذوق و شوق کو برقرا رکھنا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت شیخ الصرف استاذ العلماء پروفیسر محمد نواز ظفر نے کی اور مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 11 مئی کو عوام پرامن دھرنوں میں شریک ہو کر موجودہ کرپٹ نظام کو مسترد کرے گی۔ ریلی میں شریک سینکڑوں افراد کرپٹ نظام کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
پاکستان عوامی تحریک شورکوٹ کے زیراہتمام کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز دن 11 بجے ہوا اور تمام شہر کے چوکوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی دن 1 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک شورکوٹ چوہدری محمد اعظم چٹھہ نے کی۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی محتشم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد ضرار میں قیام نہ کرنے کا حکم محض تقویٰ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سراپا رحمۃ العالمین ہونے کی وجہ سے دیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں چہرے بھی نہیں بدلیں گے۔ قوم پہلے اس نظام سیاست کا بھیانک انجام دیکھ لے اس کے بعد میں قوم کو نیا نظام دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں پرویز مشرف کے علاوہ کوئی نااہل نہیں ہے۔ کرپٹ الیکشن کمیشن نے ہر کرپٹ آدمی کو تحفظ دیا اور سب کو پاک صاف بناکر بھیج دیا۔ میری زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ سچا ثابت ہوگیا۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاون کے زیراہتمام عرفان القرآن اسلامک سینٹر بلال کالونی بند روڈ میں 2 مئی 2013 کو بنیادی اسلامی عقائد کی پختگی کے لیے عرفان العقائد کورس کا آغاز کیاگیا ہے۔ اس کورس میں بنیادی اسلامی عقائد کی تعریفات، شرعی حکم اور ہر عقیدے پر چار چار قرآنی آیات اور صحاح ستہ سے چار چار احادیث نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔
یوم مئی پر ڈاکٹرطاہرالقادری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اسلام نے مزدور کو جو حقوق دیئے، وہ دنیا کے کسی معاشی نظریہ میں نہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں آج بھی مزدور کے حقوق مکمل طور پر بحال نہیں کیے گئے، بلکہ مزدور کا استحصال جاری ہے۔ ملک میں سرمایہ داری کے جن نے مزدور کو زندہ نگل لیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم شہداء پر اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ 30 اپریل پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کا دن ہے۔ 1948ء کا معرکہ ہو یا پھر 1965ء اور 1971ء کی جنگیں، سیاچین یا کارگل کے محاذ ہوں ہر جگہ فوج نے جانثاری، شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کر کے ارض وطن کی حفاظت کی۔ ہم شہداء کے اس جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ARY News کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں ڈاکٹر دانش کو War on Terror پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس ملک میں فرقہ واریت کا فروغ بڑھا۔ اس ملک میں انتہاء پسندی کی ڈویلپمنٹ ہوئی، اس ملک میں ٹیررازم ہے۔ اور وہ ناقابل کنٹرول، ایک آفریت اور بھوت بن گیا۔ اس میں باہر کی فنڈنگ کا بہت بڑا رول ہے۔ یہاں میں بہت اہم بات کہنا چاہتا ہوں کہ غیر جانبدار کمیشن بنا کر تحقیق کی جائے اور ان تمام جماعتوں کو بین کر دیا جائے۔ ایسے تمام لیڈر جو مذہبی ہوں یا سیاسی ہوں۔ انہیں قومی مجرم قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا جائے۔
پاکستانی عوام اور ساری دنیا جان لے کہ پاکستان میں انتخابات کے نام پر فراڈ کیا جا رہا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، نہ عوام محفوظ ہیں نہ سیاست دان۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔ خوف اور دہشت کے سائے میں عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہے۔ ایسے میں صرف پنجاب کے الیکشن کو پورے پاکستان کے انتخابات قرار دینا پاکستان توڑنے کی سازش ہے۔ کوئی ذی شعور پاکستانی اور عالمی دنیا اسے غیر جانب دار الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.