سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے 13 دسمبر 2012ء کو سابق ٹیسٹ کرکٹر، اسٹار لیگ سپنر عبدالقادر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر عطاء الرحمن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع عبدالقادر کے دفتر میں ہوئی۔ وفد میں سینیئر نائب صدر منہاجینز جواد حامد اور سیکرٹری منہاجینز شہزاد رسول قادری شامل تھے۔اس ملاقات میں جواد حامد نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر سے کرکٹ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کلب کرکٹ کی سپر ویژن کا کام بہتری چاہتا ہے اور عبدالقادر کی بطور کلب کرکٹ کوارڈینیٹر سے ملک میں کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ جواد حامد اور شہزاد رسول قادری نے کرکٹ کے حوالے سے مختلف ٹی وی پروگرامز میں عبدالقادر کے بولڈ نقطہ نظر کو بھی بہت سراہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر سے ملک بچانے کی جس جدوجہد کا اعلان کیا ہے اسکی حمایت میں ملک بھر کے مشائخ عظام اور پیران کرام بھی میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف آستانوں کے سجادہ نشینوں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اور انہیں ملک بچانے کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
08 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے لیے ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ ورکشاپ ڈائریکٹر منہاج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال مرتضٰی حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری منیر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن حافظ خرم شہزاد کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے جس کے تحت 66 برسوں سے جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اس مملکت خداداد کو لوٹ رہے ہیں۔ جنہوں نے آج تک اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیل دیاہے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچ لی ہے۔ بیٹیوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں مریدکے پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ، ان کے پوتوں محمد طلحہ بٹ، محمد منان بٹ، محمد فیضان بٹ، محمد نور میر، محمد حسین میر، بابا محمد انور اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔
مورخہ 14 دسمبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی برائے عوامی استقبال نے 23 دسمبر کو ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے حوالے سے مینار پاکستان کا وزٹ کیا، اس وزٹ میں سدرہ کرامت نائب سربراہ عوامی استقبال کمیٹی، عائشہ شبیر سربراہ پنڈال کمیٹی، انیلا الیاس ڈوگر سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی اور شما ئلہ عباس ڈپٹی سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی شامل تھیں۔
طلباء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ریاست بچاؤ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ طلبہ کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ یہ نظام ہرگز طلبہ میں شعور کی آگاہی نہیں چاہتا۔
شرکاء رکشہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد افضل گجر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ اگر عوام اس عوام دشمن نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو قومی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے جمہوری اور سیاسی نظام کے فروغ پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ اور یہ غلط تاثر ہے کہ میں انتخابات کو ملتوی کروانے یا انتخابات کو ختم کروانے کے لیے پاکستان نہیں جارہا۔ میرا یہ نقطہ نظر ہے کہ انتخابات اصلاحات کے بغیر نہیں ہونے چاہیے۔ ورنہ اس ملک میں وہی کچھ ہو گا، جو انتخابی تاریخ کے پچھلے ساٹھ سال سے ہوتا چلا آرہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور نظامت منہاجینز کی طرف سے پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2012ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں 13 دسمبر 2012ء کو منہاجینز کے وفد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر دفتر میں صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء، سیکرٹری آصف باجوہ اور چیف کوچ قومی ہاکی ٹیم چوہدری اختر رسول سے ملاقات کی۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماء جی ایم ملک، سینیئر نائب صدر منہاجینز جواد حامد اور سیکرٹری منہاجینز شہزاد رسول قادری بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی تمام باڈیز کے صدور اور ناظمین کی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خصوصی نشست 13 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ منہاج القرآن قصور کے ناظم رحمت انصاری، قصور کے ضلع رہنما سید محمد علی شاہ، منہاج القرآن پتوکی کے صدر ندیم مصطفائی، منہاج القرآن مصطفیٰ آباد کے صدر چوہدری سرفراز، منہاج القرآن کوٹ رادھا کشن کے ناظم حامد سعید، منہاج القرآن کھڈیاں خاص کے صدر رانا اکبر علی، منہاج القرآن الہ آباد کے صدر شیخ ظفر اقبال جنید اور ضلع قصور کے دیگر رہنماء معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ یہ دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی ضروریات تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔
سابق ممبر قومی اسمبلی اور ضلع ناظم آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمد شرقپوری نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم حق نواز اعوان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو اپنے تمام مریدین کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر اسلام کی جو خدمت کی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج ملک میں موجودہ بحرانی کیفیت ہے۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی قیادت ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایک ایسے جمہوری ماڈل کی ضرورت ہے جو پاکستان کے حالات کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں 23 دسمبر کے دن پاکستان کو پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے لوگوں نے ہوائی جہاز کے اندر کار کے پرزے فٹ کر دیئے ہیں۔ میں جمہوریت کی گاڑی کے لیے ان پرزوں کو الگ الگ کرنا چاہتا ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ لاہور کے غیور عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر عوام پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ نئے سال کا سورج ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.