سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
25 نومبر 2012ء کو تین ہزار بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بذریعہ خصوصی ٹرین واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔ جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سید زاہد بخاری، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، اظہر نذیر سلہری، پاکستان سکھ گورد وارہ ہربندھک کمیٹی کے صدر سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلٰی افسران نے ان کا استقبال کیا۔
23 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن اے لاہور کے تحت کی جانے والی عظیم الشان عوامی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں یوسی 130 کا دورہ کیا، جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے کارنر میٹنگ جاری تھی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ الہ آباد کے زیر اہتمام 23 نومبر 2012ء کواسلامیہ ہائی سکول میں ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' ورکر کنونشن منعقدہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد اورعوامی استقبال کے حوالے سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کی صدارت نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب محترم اشتیاق حنیف مغل نے کی۔ پروگرام میں موضع رسول پور پوہلیکے سے آستانہ عالیہ حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی کے سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی مہمان خصوصی تھے۔
22 نومبر 2012 کو ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے سجائی۔ محفل کا آغاز دن 12 بجے جامع مسجد منہاج القرآن میں ہوا، جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے جملہ اساتذہ کرام اور کلیریکل سٹاف کے ساتھ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی، جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے احباب بھی اس محفل میں شریک تھے۔ پروگرام کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی تھے۔
کمیونٹی آف سینٹ اگیدیو پیس اینڈ سوشل جسٹس سیکنڈ ویٹی کن سٹی اٹلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹر روبرٹو پیٹر اولیچو (Mr. Robert Peter Lucci) سے پاکستان وزٹ کے موقع پر لاہور میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ملاقات کی۔
22 نومبر جاگو لاہور مہم کے چوتھے روز مصطفوی کارکنان نے لاہور کے مختلف مقامات پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس نظام کے خلاف ایک ہیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ یہ نظام ہی ہمارا اصل دشمن ہے جس کو بدلے بغیر تبدیلی کی ساری امیدوں پر پانی پھر جائے گا، طلبہ نے فٹ پاتھوں اور مختلف ٹاؤنز میں ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں۔
مورخہ 21 نومبر 2012ء بروز بدھ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سنٹرل فلیٹ لاہور میں ''جاگو لاہور مہم'' کے تحت ''پیغام حسین کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی شرکت نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ایم ایس ایم سنٹرل فلیٹ کے کوآرڈینیٹرز عمران علی مصطفوی، فرقان علی مصطفوی، غضنفر علی مصطفوی، محمد رضا، راجا صدام عزیز اور عمیر مصطفوی کو علامہ صادق قریشی نے پروگرام کی کامیابی پر خصوصی مبارک باد دی۔
مورخہ 21 نومبر 2012ء بروز بدھ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے تحت کوٹھا پنڈ، مون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر نے کی۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دوکان میں دعوت دی۔ تاجر برادری نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
صوبائی سیکرٹری وزارت حقوق انسانی و اقلیتی امور حکومت پنجاب چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حقوق انسانی کے تحفظ و بین المذاہب رواداری کے عملی فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات اور ملکی سطح پر اقلیتی برادری کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔
20 نومبر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی جاگو لاہور مہم کے دوسرے روز سنٹرل فلیٹ، ٹاؤن شپ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دکان میں دعوت دی۔ اس دعوتی قافلے کی قیادت مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر اور جوائنٹ سیکرٹری بزم منہاج سید جمال احمد کاظمی نے کی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کا سال 2012 و 2013 بجٹ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا جنہیں وزیر اعظم پاکستان کے بورڈ کا ممبر نامزد کیا ہے۔ ممبر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بورڈ میں سکھ، ہندو، مسیحی اور مسلم تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔
مورخہ 19 ستمبر 2012ء سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جاگو لاہور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کی شروعات عزیز بھٹی ٹاؤن سے کی گئی، جس میں ایم ایس ایم کے سینکڑوں کارکنان نے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا رضی طاہر کی قیادت میں گلی گلی، محلے محلے اور چوراہوں پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے بیداریءِ شعور کا پیغام دیا۔ اس مہم میں سمیع اللہ خان نیازی ممبر سینٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم، علی رضا اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔
بزم مجددیہ کے زیراہتمام حضرت قاری محمد امیر عالم اشرفی کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب 18 نومبر کو شادمان لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر علامہ صادق قریشی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ملک بھر سے ممتاز علماء مشائخ کی بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کا پیغام عوام الناس تک پہنچانے کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے 15 اکتوبر 2012ء کو تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ تشہیری مہم کے دوران ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ، چہرے نہیں نظام کو بدلو، ظلم کی صبح شام کو بدلو، ’اتوار 23 دسمبر 2012 مینار پاکستان لاہور، منہاج القرآن یوتھ لیگ مع متعلقہ یونٹ، چلو چلو مینار پاکستان چلو، سب راستے سب قافلے مینار پاکستان کی طرف‘ کی عبارتیں وال چاکنگ کے لئے استعمال کی گئی ہیں،
13 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب میں کرشنامندر راوی روڈ لاہور میں شرکت کی۔ وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ممبر بورڈ سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی کوکب حبیب احمد، قیصر جمال، فائز علی اور شفیق رضا قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرشنا مندر لاہور کے پنڈت کاشی رام، سیتا ملہوترا اور ڈاکٹر منور چند نے وفد کا استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.