سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ قادریہ النور ٹاؤن والٹن روڈ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن (حلقات درود و فکر) کے سینئر نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی روح ہے، امت مسلمہ نے جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو مرکزی حیثیت دی تو عروج ان کا مقدر بنا رہا جب سے امت مسلمہ نے اس مرکز سے اعراض کیا مسلمان تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق مؤرخہ 31 جنوری 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام اسٹاف اور قائدین نے شرکت کی۔ اِس تقریب کے انعقاد کا مقصد FMRi کی علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کرنا اور اسے خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 29 جنوری 2012ء کو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد انداز میں فیملی میلاد مارچ کا انعقاد ہوا جو انتہائی اچھوتا بن گیا۔ ناصر باغ تا داتار دربار تک ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں لاہوریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا عملی اظہار کیا اور ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 28 جنوری 2012ء کو بمقام الکرم شادی ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی محترمہ صفیہ صغیر قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی نا ظمہ ویمن لیگ) نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلادکا پروگرام 27 جنوری 2012ء کومنعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جواد حامد، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض اور سید مشرف حسین شاہ، نظامت دعوت وتربیت سے علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ محمد شریف کمالوی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القران نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اقبال پارک لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کروایا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 27 جنوری 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ کورس میں تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی اور عارف محمود نے سر انجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روزانہ خصوصی محافل اور ضیافت میلاد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں 2 ربیع الاول 26 جنوری 2012ء کو گوشہ درود کی طرف سے ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مردوں کے ساتھ خواتین سمیت فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوشہ درود کے ہال میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 8 بجے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ربیع الاول مبارک کی آمد کے ساتھ ہی میلاد سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کے سلوگن تلے منہاج القرآن نے دنیا بھر میں ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول شریف کا استقبالی جلوس نکالا گیا۔ 24 جنوری 2012ء کو جلوس کی قیادت وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر اصغر جاوید قادری الازھری نے کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس بغداد ٹاون میں ربیع الاول کا استقبالیہ جلوس نکالا گیا۔ جو 24 جنوری 2012ء کو منعقد ہوا۔ بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ہونے والے اس عظیم الشان استقبالیہ جلوس کی قیادت میاں محمد عباس نقشبندی نے کی۔ ان کے علاوہ پروفیسر ظفر اقبال، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و سٹاف اور طلبہ نے جلوس میں بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان 2012ء کو سال میلاد کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنا ہے اور محبت و عشق میں مزید پختگی لانی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس سال ہر سطح پر پورا سال محافل میلاد کا انعقاد کریگی۔
تحریک منہاج القرآن (حلقات درودوفکر) کے ناظم محمد لطیف مدنی نے منہاج اسلامک یونیورسٹی فائنل ائیر کے طلبہ کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت کا کمزور اور ٹوٹا ہوا رشتہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مستحکم اور مضبوط کر رہی ہے۔ جدید دور میں جدید تقاضوں کے مطابق تحریک منہاج القرآن علم اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات تقسیم کر رہی ہے۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ بزم منہاج کے نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری 19 جنوری 2012ء کو منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے نو منتخب عہدیداران میں راجہ محمد اویس منصف صدر، شاہد نصیب نائب صدر، احسان رضوی جنرل سیکرٹری، صابر کمال وٹو فنانس سیکرٹری، محمد وقاص پریس سیکرٹری اور سید سلمان مصطفی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے کھیلوں کی نمائندہ تنظیم منہاج سپورٹس سوسائٹی کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب 19 جنوری 2012ء کو ہوئی۔ منہاج سپورٹس سوسائٹی کو کالج کے سلیکشن بورڈ نے منتخب کیا تھا، جو سال 2012 اور سال 2013ء میں کام کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.