سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 3 جون 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بسر کریں تو ایک انسان تب جا کہ ایک کامیاب شخص بن سکتا ہے۔
منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 2 جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’رحمت عالم اور ہماری زندگی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس پروگرام کا آغاز علامہ وقاص شاہد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ عمران مد نی نے پیش کیا۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا کہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبی رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ یکم جون 2018 کو منعقد کی گئی، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ وقاص شاہد نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت زاہد منظور اور عمران مدنی نے حاصل کی۔ پروگرام میں علامہ انصر محمد قادری نے ’’قرآن اور اہلبیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 281 حافظ آباد لیہ کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 29 مئی 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد صابر کمال وٹو نے رمضان رجوع الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سچی توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ضلعی تربیتی و تنظیمی کنونشن مرکزی نائب ناظم اعلی تنظیمات سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم ملتان زون چوہدری قمر عباس دھول، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ چوہدری محمد نواز قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ سے حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر، مجتبیٰ ڈلو ضلعی صدر، ساجد عباس مٹاوا جنرل سیکریٹری اور دیگر کارکنان و وابستگان نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔
لیہ میں فقیرانِ در مصطفےٰ (FDM) میلاد کمیٹی کے زیراہتمام ماہانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں و کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے زیراہتمام ضلعی صدر یوتھ لیگ حسنین رضا کی رہائش گاہ چک نمبر 302 میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قاری عطا المصطفیٰ نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جبکہ زاہد منظور اور ساجد علی چشتی نے نعت پڑھی۔ پروگرام میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فتح پور لیہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد دی نیشن سکول میں کیا گیا، جہاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین اور عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القران لیہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوّل کا سالانہ جلوس فیملی پارک سے لے کر صدر بازار تک نکالا گیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے کیا گیا۔ جلوس میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر قمرعباس دھول، ضلعی صدر شبیر بھٹی، تحصیلی صدر منہاج القران مقبول میرانی اور ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سمیت دیگر رہنماوں نے جلوس کی قیادت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن ادارہ افکار اسلامیہ میں 8 نومبر 2017 کو منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں منہاج القرآن لیہ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرہ میں فروغ امن کے لیے کاوشیں کر رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع لیہ کے آرگنائزر صاحبزادہ محمد اکرم شاہین انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے محمد اکرم شاہین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ اکرم شاہین مصطفوی مشن کا عظیم اثاثہ تھے۔ انکی ناگہانی وفات پوری تحریک کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے لیے اکرم شاہین کی خدمات کو سراہا اور ان کے بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2017 کو ادارہ افکار اسلامیہ میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس سے ادارہ افکار اسلامیہ کے ڈائریکٹر سید ساجد شاہ نے خطاب کیا۔ درسِ عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے صدر مقبول میرانی، جنرل سیکرٹری طالب سہارن، شبیر بھٹی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر حسنین رضا، وقاراحمد، محمد اسماعیل، مختیار احمد، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
لیہ میں تحریک منہاج القران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم لیہ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر امام حسین کانفرنس ادارہ افکار اسلامیہ میں 28 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ پروفیسر بشیر احمد قادری نے خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلات قرآن پاک اور حمد و ثنا سے ہوا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ بشیر احمد قادری نے مناقب حسین اور شہدائے کربلا کا ذکر کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کروڑ لعل عیسن کے صدر پیر معین الدین شاہ کاظمی کے والد گرامی پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کاظمی کی رسم قل 4 ستمبر 2017ء کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ہوئی۔ پیر نصراللہ شاہ گیلانی، پیر صداللہ شاہ گیلانی، پیر ہارون الحسن سہیوگ شریف، سید غلام مجتبیٰ شاہ کاظمی، خیر محمد شاہ، دربار عنائت شاہ کے گدی نشین ساجد شاہ گیلانی، پیر اللہ بخش شاہ کاظمی، مولانا قاری اشفاق سعیدی، پیر نور شاہ، پیر زین الدین شاہ کاظمی پروگرام کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ اور منہاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔ منہاج القرآن لیہ کے صدر سجاد شاہ گیلانی، شبیر بھٹی ڈاکٹر عبدالمجیدگرواں، سید سجاد شاہ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے صدر حسنین رضا ناصر مصطفوی محمد وقار اور عابد حسین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.