سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر زونل انچارج ڈی جی خان ڈویژن سردار مزاری اور غضنفر حسنین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے سردار شاکر مزاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں اذان دی تھی اب جماعت کا وقت قریب ہے۔ کارکنان اپنے قائد کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز ایک کر دیں تاکہ باطل و طاغوتی نظام جس نے غریب کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
سردار شاکر مزاری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موجودہ استحصالی نظام ایک مخصوص طبقہ کو ہی اقتدار میں لاتا ہے، جس کا ایجنڈا صرف اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار ہوتا ہے۔ قوم ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت 18 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ وہ حکومت میں آئیں اور ان کے لیے پوری دنیا میں کاروباری مواقع کھل جائیں اور ان کی لوٹ مار میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔
علامہ محمد اعجاز قادری نے دروس عرفان القرآن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں صحابہ جیسا عشق مصطفی پیدا ہو تو فضائے بدر آج بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ بدر جیسی فتح و نصرت کے لیے ایمان کی وہ کیفیت چاہیے جو صحابہ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن عالم اسلام میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ ایمان کی وہ شمع روشن کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا آغاز بعد از نماز فجر انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ درس عرفان القرآن سے علامہ حافظ سعید الحسن طاہری نے خصوصی خطاب کیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں تیسری نشست کا انعقاد کیاگیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد لیہ میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے درس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کی۔ خواتین کے لیے باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 16 جولائی 2013 کو درس عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں علامہ محمد رضا قادری نے تزکیہ نفس روزہ کے مقاصد کے موضوع پر خطاب کیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 17 جولائی 2013 کو درس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں علامہ محمد لطیف مدنی نے تزکیہ نفس اور روزہ کے مقاصد کے موضوع پر خطاب کیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوک اعظم، لیہ کے طلباء کا ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں پرامن ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کو کھلی دہشت گردی کے مترادف قرار دیا گیا۔ ایم ایس ایم کے رہنما چوہدری شاہد کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں۔ نہ صرف عام ادویات بلکہ زندگی بچانے والی انتہائی اہم ادویات جو کہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں وہ د ستیاب نہیں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام عظیم الشان ’پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ اعظم جامع مسجد چوک اعظم لیہ میں منعقد کی گئی، جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری؛ علامہ محمد اعجاز ملک نے کیا۔ پروگرام میں خصوصی شرکت علامہ محبوب الحسن گولڑوی، چودھری خضر حیات دھول، چودھری جمشید، عبدالرحمن، چودھری شاہد اور ریاض احمد ساقی نے کی۔
منہاج القرآن چوک اعظم کے صدر چوہدری محمد شاہد نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانی عوام کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے کے لیے کال دی ہے۔ شیخ الاسلام کی اس کال پر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع لیہ سے نوجوانوں کا ایک قافلہ لے کر 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں گے۔
مورخہ 02 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن چوبارہ (لیہ) پی پی 26 کے زیراہتمام آؤ پاکستان بچائیں کنونشن صوفیہ ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں چوک اعظم چوبارہ سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن چوک اعظم حاجی محمد منشا نے اس پروگرام کی صدارت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ چوبارہ نے علاقے بھر میں 250 سے زائد دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لیہ میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیہ کی طرف سے قربانی کا گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چوبارہ (لیہ) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جن کی سرپرستی ناظم منہاج القرآن ویلفیئر چوک اعظم حاجی محمد انور مغل نے کی۔ اس قربانی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.