سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مراکز علم کی پہلی ہفت روزہ کلاس اسلامک سنٹر بادشاہ پور میں منعقد کی گئی۔ جس میں مخدوم ارسلان علی طاہر نے بطور معلم اپنے فرائض سر انجام دیے۔
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکتیو کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ علم نور ہے اور نور کے بغیر ماحول اور زندگی ظلمت اور تاریکی ہوتی ہے۔ ہماری زندگیوں میں جتنی بھی مشکلات، تلخیاں اور الجھنیں ہیں ان کی ایک بڑی وجہ جہالت اورعلم کا فقدان ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ حسن محمود جماعتی کی شرکت و خطاب
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام 05 اپریل 2023 کو دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ) نے خصوصی شرکت کی اور کامیابی کے بنیادی تقاضے کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ضلعی ورکرز کنونشن جامع مسجد الحرمین میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری وسیم ہمایوں کی قیادت میں پی پی 65 منڈی بہاؤالدین پی پی 66 پھالیہ کے عہدیداروں اور کارکنان نے یوسی اور یونٹ کی سطح پر دعوتی دورے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو منہاج القرآن کی فکر اور رفاقت سازی بارے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سبحان اللہ میرج ہال پھالیہ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے پی پی 66 پھالیہ نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمود مسعود قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام دھنی میں درس عرفان القرآن سے علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول ہی مومن کے لیے کامیابی کی سیڑھی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست ملکوال میں منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ محمد اعجاز ملک نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں تعلق بندگی بحال کرنے اور رجوع الی رسول ﷺ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اللہ اور رسول کے تعلق کو پختہ کرتے ہوئے بندگی میں تبدیل کرنے کا پیغام دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 66 پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ، وسیم ہمایوں چوہدری، مرزا شبیر احمد، عضنفر علی ساہی، اصغر علی جنجوعہ، محمد بوٹا شہزاد قادری، حافظ شبیر حسین قادری، میاں عصمت اللہ اور جملہ فورمز کے رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام منڈی بہاوالدین میں تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور کیمپ کے اغراض ومقاصد، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور نتیجہ خیزی کے ذرائع کے حوالے سے خطابات کیئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام جامع مسجد حرمین شریفین منڈی بہاوالدین میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے کہا کہ منہاج القرآن تجدید دین اور اصلاح احوال کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کی مناسبت سے "اِتحادِ اُمت و شیخ الاسلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت۔ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے علمی، فکری اور تجدیدی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمگیر علمی، فلاحی کردار کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاوالدین پھالیہ پی پی 66 کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین ضلعی ایگزیکٹو کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تنظیمی تربیت نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی اور علامہ منہاج الدین نے بھی شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.