سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں بوسال میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ محمد قاسم مصطفوی (سعودی عرب)، عدنان اکبر گوندل (دبئی)، ماسٹر منیر احمد جیوآنہ، زوار حسین انقلابی، امتیاز احمد مصطفوی، قمر عباس گوندل، صفدر اقبال، ڈاکٹر جاوید گوندل، اعجاز احمد چوہان، صاحبزادہ عبدالرشید اور صاحبزادہ مطیع الرسول اور ذیشان طیب معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حقیقی معلم قرآن ہیں۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام عظیم الشان پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر انوار المصطفی ہمدمی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار المصطفی ہمدمی نے کہا کہ ذات باری تعالی نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کل جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نےکی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام مونگ سٹار پلازہ اولڈ رسول روڈ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مرزا بشیر چشتی، صدر وقار احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری راجہ اسد الیاس اور اشفاق احمد سعدی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف بھی شریک تھے۔
منہاج القران یوتھ لیگ تحصیل منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین مرزا بشیر احمد چشتی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مصطفی اکرام الحق نوشاہی قادری، برادران بلبلے کشمیر افتخار احمد پٹواری اور دیگر ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پھالیہ تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ مندی بہاؤ الدین میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ، منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 7 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض اور مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پھالیہ پنجاب کی 5 بڑی تحصیلات میں سے ایک ہے جو میرے دل میں بستی ہے۔
تحریکِ منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام ہونے والے دروسِ عرفان القرآن کی اختتامی نشست کمیٹی پارک پھالیہ میں 25 جولائی بروز جمعرات بعد از نماز ِ فجر منعقد ہوئی، جس میں مرد و خواتین کے ساتھ مقامی علماء میں قاری سکندر جلالی، علامہ ابو العرفات مخدوم، علامہ عبدالرزاق، مفتی اکرام اللہ زاہد، قاری غلام نبی مجاہد القادری، علامہ ابوذر غفاری، علامہ عبدالحمید قمر سیالوی، علامہ ایم اے رضا سیالوی، پیر سید قیصر شاہ، پیر طارق محمود کدھر، پیر صاحبزادہ احمد ہاشمی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی قادری نے غزوہ بدر معرکہ حق و باطل کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
بھکی شریف (منڈی بہا والدین) میں 23 دسمبر بروز اتوار مینار پاکستان پر عوامی استقبال جلسے کے سلسلے میں عوامی آگاہی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اہم مقامات پر بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا۔ اس سلسلے میں پہلا پروگرام مین بازار بھکی شریف میں جامع مسجد میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مورخہ 06 دسمبر 2012ء کو ’پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی‘ نکالی گئی، جس میں سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم ساجد ندیم گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان میں رائج بدترین نظام سے اظہار نفرت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 23 دسمبر تاریکی کو اجالے سے بدلنے کا دن ہو گا۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتا ہوا دن رات ایک کر دے اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع میں لوگوں کا سمندر اکٹھا کردے، انہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک بچانے کا ہے، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو وطن عزیز کی ریاست کو بچانے کی خاطر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.