سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تجمل حسین انقلابی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے مورخہ 15 نومبر 2012ء کو منڈی بہاؤالدین کی تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا۔ سینکڑوں طلبہ نے جلوس کی شکل میں اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے صدر زوار حسین بھی تھے۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہیم دین، اصلاح احوال امت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن بمقام ایگل فٹ بال گراؤنڈ گوڑھا باغ منڈی بہاؤالدین میں مورخہ 25 جولائی 2012ء بروز بدھ کو چوتھے درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ابوبکر چشتی نے حاصل کی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہیم دین، اصلاح احوال امت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن منعقد ہو رہے ہیں جس کے تیسرے روز مورخہ 24 جولائی 2012 کو بمقام ایگل فٹ بال گراؤنڈ گوڑھا باغ میں درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا۔
رمضان المبارک اللہ رب العزت کی بخش، مغفرت اور رحمت کو سمیٹنے کا مہینہ ہے، اس لیے اس مبارک مہینے میں عبادت، ذکر و فکر، قیام الیل اور استغفار و مناجات کی کثرت کرنا خدا کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ و باعث ہے۔ اس مبارک ماہ میں حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولات میں استقبال رمضان، صیام رمضان، قیام الیل، کثرت تلاوت و اذکار، سخاوت و عطا کی وسعت، سحری و افطاری اور آخری عشرہ میں مسنون اعتکاف شامل ہیں۔
اس موقع پر علامہ غضنفر حسین قادری نے اسلام کے تصور اجتماعیت کے موضوع پر درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ مختلف طبقات میں تقسیم ہے جس میں ہر کوئی دوسرے کو اسلام سے نکالتا ہوا نظر آتا ہے۔
مورخہ 26 ستمبر 2010 بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رنمل شریف میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ (سسٹر) MSM محترمہ صدف اقبال نے شرکت کی۔
نظامت دعوت کے زیراہتمام منڈی بہاؤالدین میں دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.