سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نتھیا ٹاؤن میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 29 فروری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صبح 10 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور (ص) کی بارگاہ میں عرفان القرآن نعت کونسل جہلم کی خواتین نے انتہائی خوبصورت انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پیش کیں۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزادکشمیر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام سٹاف ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، مظہر حسین قادری ناظم ممبر شپ، مصور حسین اور محمد سلیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہملٹ تحصیل افضال پور کے زیراہتمام عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس قربانی کو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن منگلہ ہملٹ نے منعقد کیا تھا۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی 2011ء کے لیے ایک موبائل کیمپ لگایا گیا جس میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت بھی بنایا گیا۔
منہاج ماڈل سکول میرپور کی ہونہار طالبہ پاکیزہ صدف جنجوعہ بنت محمد خلیل آسی نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء میں 878 نمبر حاصل کرکے آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ نے اپنی شاندار کامیابی کو پرنسپل ادارہ، اساتذہ کی راہنمائی اور اپنی دن رات کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
بیداری شعور مہم کے سلسلے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(MUST) آزادکشمیر کے زیرِاہتمام ندیم میرج ہال میرپور میں عظیم الشان سیمینار بعنوان" عالمی حالات اور مسلمانوں کا مستقبل" منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ منہاج القرآن میرپور کا دورہ کیا۔ میرپور پہنچنے سے پہلے آپ نے تھن پال ڈڈیال آزاد کشمیر میں ممتاز تحریکی بزرگ رہنماء حاجی عبدالواحد کی والدہ محترمہ اور طاہر محمد (سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن یورپ) کی دادی جان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام نیو بندرال ٹاؤن میرپور آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ شمیم سعید صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM میرپور کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں مشعل بردار استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ ہوا۔ جس کی قیادت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل میرپور صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی نے کی۔
تحر یک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نفرنس‘‘ میر پور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے کی۔
میرپور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر امور منگلا ڈیم چوہدری منیر حسین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکز کی طرف سے صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی سینئر نائب ناظم دعوت مہمان خصوصی تھے
موثر شخصیات کو تحریک کا رفیق بنانے کی مہم کے سلسلے میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میرپور کا خصوصی وزٹ کیا۔ ان کے ساتھ جناب بلال مصطفوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بھی تھے۔ اس موقع پر پروفیسرز، ٹیچرز، انجینئرز، وکلا، تاجر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ان سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.