سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے سیت پور صوبائی حلقہ 274 ضلع مظفرگڑھ بی کی صوبائی حلقہ تنظیمکے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفر گڑھ میں ”تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو کوئی نہ کوئی معجزہ اور خاصیت عطاء کی جس کے ذریعے وہ اپنی قوموں کو اللہ کی توحید کا پیغام پہنچاتے رہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سُلہی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جوانہ بنگلہ ضلع مظفر گڑھ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنی روح کو شر کی آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعے صالحین کی صحبت اختیار کرنا ہے، موجودہ دور فتنوں کا دور ہے اولیاء کی صحبت میں بیٹھنے کی عادت اپنائیں۔
تحریک منہاج القرآن علی پور ضلع مظفرگڑھ بی کے زیرانتظام، ’’قائد ڈے‘‘ کے موقع پر ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مظفرگڑھ میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام مظفرگڑھ میں ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر پنجاب اسمبلی عون حمید ڈوگر مہمان خصوصی تھے جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 150 قرآن سکالرز کو اسناد دی گئیں۔
مرکزی نظامتِ تربیت کے شعبہ کورسزکے زیرِانتظام ضلع مظفر گڑھ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ افتتائی تقریب 22 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی جس میں مرکزی کوآرڈینٹرکورسز علامہ محمد مسعود قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ تربیت وکوآرڈینٹر علامہ محمد سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مظفرگڑھ بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود احمد مسعود نے بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی بریفنگ دی۔
فیاض وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں، یہ وہی حکمران ہیں جو دن دہاڑے پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کی غرض سے نہتے شہریوں کا قتل عام کرواتے اور بعدازاں عوامی خیر خواہی کے دعوے کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی اولادیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرتی ہیں اور وہیں بزنس ایمپائرز قائم کی ہوئی ہیں، حکمرانوں کے اثاثے، کاروبار اور عوام کے لوٹ مار کا سارا پیسہ باہر کے ملکوں میں منتقل کیے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ علی پور چٹھہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن کوٹ ادو جام ریاض احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ پنجاب سردار شاکر مزاری، غضنفر حسنین قادری اور صدر پاکستان عوامی تحریک کوٹ ادو اصغر خان چانڈیہ نے خصوصی شرکت کی۔
یکم اپریل 2013ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب صدر حنیف مصطفوی نے شرکت کی، اس اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 10 رکنی تنظیم سازی بھی کی گئی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کی مشاورت سے محمد عتیق انقلابی کو ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کا صدر منتخب کیا گیا۔
ریلی کے دوران تحریک منہاج القرآن علی پور کے قائدین نے شہر کے مختلف مقامات پر خطابات کرتے ہوئے امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی پر زور مذمت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.