سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مظفر گڑھ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 22 جولائی 2011ء کو مظفر گڑھ، کوٹ ادوو اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب میں تعمیر کیے گيے گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب ہوئی۔ جس میں گھروں کی چابیاں مالکان کو دینے کے علاوہ دیگر متاثرین کو نقد امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ چابیاں اور امدادی رقم کے چیکس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 22 جولائی 2011ء کو ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کےلیےتیسرے مرحلےمیں بھی ”سیلاب زدگان کی مستقل بحالی“ کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےبحالی پلان میں گھروں کی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان ڈویژن کی تنظیم نے مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 50 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
تحریک منہاج القرآن مظفر گڑھ کے زیراہتمام چوک کرم داد قریشی میں مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار کو ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قائمقام سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کی جبکہ سردار شاکر خان مزاری، سردار عمر دراز خاں سیہڑ اور چوہدری قمر عباس مہمانان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن اپنے روز اول سے ہی فروغ علم اور دینی اقدار کے احیاء کے لیے بر سر پیکار ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے عرفان القرآن کورسز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے طول و عرض میں شروع کیے جا رہے ہیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.