سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کو اسناد دینے کی پُروقار تقریب 13 فروری 2017ء کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سیشن 2016-17 کے 40 حفاظ طلباء کو اَسناد دی گئیں۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور ناظم منہاج علماج کونسل علامہ میر آصف اکبر نے کی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ شکرگڑھ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ نارووال میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ٹرینگ کیمپ برائے مصطفوی کارکنان کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد سعدی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت قاری نصیرالدین نے حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ناظمِ دعوت صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی اور ساجد محمود بھٹی ڈویژنل نگران گوجرانوالہ نے مصطفوی کارکنان کی تربیتی تشست کی اور کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے تربیت کا مقاصد اور مصطفوی انقلاب کی عظیم تر جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مصطفوی کارکنان کو فنِ خطابت کی مشق کروائی۔ کیمپ میں 150سے زائد شرکاء مرد وخواتین شریک تھے۔
ساجد محمود بھٹی نے نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ نے پاکستانی قوم کو احتجاج کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ ڈی چوک سے آج بھی انقلاب کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی سے پہلے جو کچھ کہا آج لفظ با لفظ سچ ثابت ہو رہا ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سچ کہتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام صدیق میرج ہال میں چوہدری آفتاب احمد سیالوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب ِحسنِ کارگردگی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ زاہد فیاض مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سردار بشیر خان لودھی اور مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان نے بھی شر کت کی۔
علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے "غزوہ بدر معرکہ حق وباطل" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بدر مسلمانوں کی روحانی قوت کا عملی مظاہرہ تھا۔ آج بھی مسلمان اپنے رب سے پختگی کا تعلق پیدا کر لیں تو انہیں کسی محاذ پر ذلت ورسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ بالخصوص ایک عام مسلمان کے لیے غزوہ بدر ایمانی پیغام ہے۔
علامہ افضال قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عظمت کا راز اسلام کو صرف مذہب کی بجائے بطور دین اپنانے میں ہے۔ کیونکہ مذہبی اعمال، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ انسان کی چوبیس گھنٹے کی شبانہ روز زندگی کا احاطہ نہیں کرتے اور انسان کا مقصد تخلیق اس کی زندگی کے لمحہ لمحہ کو گھیرے ہوئے ہونا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 12 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
علامہ غضنفر حسنین قادری نے دروس قرآن کے پہلے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزِ قیامت روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا : اے میرے ربّ! میں نے اس شخص کو دن کے وقت کھانے (پینے) اور (دوسری) نفسانی خواہشات سے روکے رکھا سو تو اس شخص کے متعلق میری شفاعت قبول فرما۔
پاکستان عوامی تحریک شکر گڑھ کے زیراہتمام 9 اپریل بروز اتوار 11 مئی 2013 ء کو دھرنے کے سلسلے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور شیخ حسن ظہور نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے پیش کیے۔
ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہوکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا راحیل جاوید نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس ظالمانہ نظام سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.