سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ افضال قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عظمت کا راز اسلام کو صرف مذہب کی بجائے بطور دین اپنانے میں ہے۔ کیونکہ مذہبی اعمال، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ انسان کی چوبیس گھنٹے کی شبانہ روز زندگی کا احاطہ نہیں کرتے اور انسان کا مقصد تخلیق اس کی زندگی کے لمحہ لمحہ کو گھیرے ہوئے ہونا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 12 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
علامہ غضنفر حسنین قادری نے دروس قرآن کے پہلے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزِ قیامت روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا : اے میرے ربّ! میں نے اس شخص کو دن کے وقت کھانے (پینے) اور (دوسری) نفسانی خواہشات سے روکے رکھا سو تو اس شخص کے متعلق میری شفاعت قبول فرما۔
پاکستان عوامی تحریک شکر گڑھ کے زیراہتمام 9 اپریل بروز اتوار 11 مئی 2013 ء کو دھرنے کے سلسلے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور شیخ حسن ظہور نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے پیش کیے۔
ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہوکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا راحیل جاوید نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس ظالمانہ نظام سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یوسی بارہ، شکرگڑھ نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
مورخہ 18 نومبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں نظام بدلو ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب سردار بشیر خان لودھی، مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ گلشن ارشاد صاحبہ اور مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عاصم رشید ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحصیل شکر گڑھ کی تمام یونین کونسلز سے ہر فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
8 نومبر 2012ء بروز جمعرات کو منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے زیراہتمام 3 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد فائیو سٹار میرج ہال نارووال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خان عبدالقیوم خان صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال اور سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کو مدعو کیا گیا تھا۔
یکم نومبر 2012ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدو ملہی (نارووال) کے زیراہتمام 6 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد چلڈرن پارک میں ہوا، جس کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرافتخار شاہ بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت پیر سید سعادت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن یونین کونسل کنجڑور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ قاری محمد سعیدی نے تلاوت قرآن مجید کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ نارووال بدوملہی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت، منہاج نعت کونسل اور منہاج کالج فار ویمن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کی یونین کونسل بارہ منگا کے زیراہتمام 22 جنوری بروز اتوار بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول ایک عظیم الشان میلاد مارچ و محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ میلاد مارچ کا آغاز دن 12 بجے ایجنسی موڑ سے بارہ منگا تک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی سے ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ٹی ایم اے لان میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ محفل میں خصوصی شرکت ڈاکٹر نصرت زاہد (وینرٹری آفیسر ضلع نارووال)، محترمہ نویدہ چوہدری (ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول شکرگڑھ)، محترمہ رقیہ رشید (ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرجال) اور حاجن کنیز فاطمہ نے کی۔ انکے علاوہ علاقہ بھر سے ہزاروں کے تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شکرگڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ منعقد ہوا جس میں مختلف سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی جس میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی بقاء اور ترقی کا راز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ عقیدت و محبت میں مضمر ہے۔ اس لیے طلباء عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم کو تھامے رکھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.