سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام رنگڑا میں ماہانہ گیارویں شریف کے سلسلے میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکز منہاج القرآن لاہور سے علامہ غلام تیمور ربانی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید مجید سے ہوا جس کا شرف قاری محمد سعدی نے حاصل کیا
نومبر بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونین کونسل گمٹالہ کے یونٹ مانکا میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن کا آغاز غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ نے تلاوت کلامِ مجید سے کیا جبکہ درودوسلام کے گلدستے حسن ظہور نے پیش کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ 21 سے 24 نومبر تک 4 روزہ فری آئی سر جری کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر ہوا جس میں مریضوں کو او پی ڈی فری طبی معائنے اور آپریشنز کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کیمپ سے پہلے مختلف مریضوں مریضوں کے آوٹ ڈور معائنے کر کے انہیں اس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یونین کونسل بدو ملی تحصیل نارووال میں 5 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلیم عباس قادری نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری اور مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔
عید الاضحٰی 2011ء کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے جانور ذبح کیے گئے۔ جن کا گوشت بنا کر حصہ داروں کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت مستحقین تک بھی پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونٹ جرپال منہاساں میں 29 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری محمد سعدی سینئر نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ نے کلام مجید سے کیا
منہاج القرآن علماء کونسل شکر گڑھ کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2011ء کو عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں شکر گڑھ کے گردونواح سے 100 سے زائد جید علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ علماء کنونشن میں مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ الحاج امداد اﷲ خان اور منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ میر آصف اکبر معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام مورخہ 9 اگست 2011ء بروز منگل بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ تیسرے سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کے آخری پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد اعجاز ملک نے کی جبکہ پروفیسر ذوالفقار علی مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن اور اختر علی قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام 7 اگست 2011ء بروز اتوار بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ منعقد ہوا، جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب علامہ حافظ سعید الحسن نے عظمت سیدہ کائنات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس سلسلے کا چوتھا پروگرام 6 اگست 2011ء کو بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے "اقامت دین میں نوجوانوں کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 5 اگست 2011ء بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 4 اگست 2011ء بروز جمعرات بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 3 اگست 2011ء کو سالانہ درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ کے مقام پر نماز فجر کے بعد درس ہوا، جس میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔ علامہ محمد افضال قادری نے "رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ "کے موضوع پر خطاب کیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوشہرہ میں 500 متاثرین سیلاب کے لیے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی ہے۔ آج سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.