سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل ناروے کے صدر چوہدری اعجاز وڑائچ نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تحریک کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو ناروے) کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل اوسلو کے زيراہتمام 17 جون 2010ء کو نائب ناظم اعلیٰ جي ايم ملک کے اعزاز ميں ڈنر تقريب اوسلو کے مقامي ريسٹورنٹ ميں منعقد ہوئي۔ تقريب ميں جي ايم ملک اور علامہ حسن مير قادري مہمان خصوصي تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام مورخہ 15 جون 2010 ء کو تحریکی کارکنان و وابستگان کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، پیر طریقت پیر جعفر شاہ، مولانا محبوب الرحمان، علامہ نور احمد نور، امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، علامہ حافظ عابد کشمیری، شاہد مرسلین اور اعجاز وڑائچ شامل تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل اوسلو کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو مرکز پر ایک عظیم الشان سیمینار ’’تعمیر معاشرہ میں عورت کا کردار‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں اہل اوسلو نے بھرپور شرکت کر کے اس کو یادگار پروگرام بنا دیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مانچسٹر کے امیر علامہ رمضان قادری تھے اور نوجوان ثناء خواں کبیر حسین بھی خصوصی دعوت پر مانچسٹر سے تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن ناروے میں پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد کی سنگ بنیاد کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن اور ناروے کے مرکزی قائدین کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ یہ ناروے کا وہ علاقہ ہے جہاں برفباری ہو رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن ناروے کو اپریل 2010ء میں عرصہ 22 سال کے بعد مسجد تعمیر کرنےکی اجازت ملنے پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ناروے کےاعٰلی حکام اور مسلم ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول میں 12 مارچ بروز جمعہ کا سورج اہل ناروے اور بالخصوص اہل درامن کے لیے ایک عظیم خوشخبری لے کر طلوع ہوا، بلڈنگ کمیٹی کے سربراہ ساجد مختار نے بتایا کہ اہل درامن اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے کیونکہ 22 سال کی طویل جہد و جہد کے بعد بارہ مارچ کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے زیراہتمام 21 فروری کو سالانہ تقیسم انعامات کے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں سکول کے بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان ایمبسی کے ویلفیئر اتاشی شیخ شیراز احمد تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام 19 فروری کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کو نہایت پر وقار طریقے سے منایا گیا۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل حمد و نعت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا، جس میں تحریکی کارکنان و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ناروے کی مشہور و معروف بزنس ویمن، سماجی شخصیت و صحافی محترمہ مسرت افتخار کو سکینڈے نیویا کا ’’چیف ایمبیسیڈر آف پیس‘‘ بنائے جانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امورخارجہ نے خصوصی مبارکباد دی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک اور گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ پروگرام 6 فروری 2010ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو میں ہوا۔
منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 17 جنوری 2010ء کو ناروے کے دورہ پر تشریف لائے۔ یہ آپ کے دورہ یورپ کا حصہ تھا، جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اوسلو آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی جانب سے آپ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے مرکز پر جمعۃ المبارک کی شب نماز مغرب کے موقع پر ایک نارویجن عیسائی نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ حافظ نصیر احمد نوری فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ناروے میں مقیم سفیر محترم غزالی اور ویلفیئر اتاشی جمشید پرویزی نے گذشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن، ناروے کے مرکز کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے قائدین سے ملاقات کی اور ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.