سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلی لکھا (اوکاڑہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دیپارلپور مییں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری ہر قسم کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دین کی خدمت کا کام کررہے ہیں، قرآن کا پیغام اور تعلیمات لاتفرقو ہے، تفرقہ بازی نے ترقی اور بہتری کے عمل کی راہیں مسدود کر دیں اور بحیثیت قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے درمیان اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام 20 نومبر 2017ء کو مشعل بردار ریلی بسلسلسہ استقبال ماہِ ربیع الاول منعقد ہوئی، ریلی کی قیادت علامہ محمد آصف منہاجین نے کی۔ ریلی میں حجرہ شاہ مقیم کے شہریوں اور عاشقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد آصف قادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے 36 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم ِاعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام یومِ آزادی پر جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنظیمات احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر ساجد محمود بھٹی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے کوآرڈینیٹر غلام قادر، آرگنائزر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، راجہ بشارت جسپال، نائب صدر راجہ زاہد، نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس 16 جون 2016 کو تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، ناظم چوہدری فرید احمد، انفارمیشن سیکرٹری و میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، سیکرٹری سوشل میڈیا شعیب حسن، حافظ غلام محی الدین اور قاری مظہر فرید سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 06 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے آرگنائزر محمد اسلم مغل، امجد جٹ، سابق امیر چوہدری محمد حفیظ قادری، سٹی کونسلر پی اے ٹی حسن رضا قادری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، حافظ شعیب حسن جلالی اور عطااللہ سبحانی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شر کت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پاکستان بھر کے تنظیمی دورہ جات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں یکم ستمبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس کے ہمراہ اوکاڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کی ضلعی اور ذیلی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ نئی تنظیمات کو آئندہ ایک سال کا ورکنگ پلان دیا گیا اور انہیں اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی تحصیلی تنظیمات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں تنویر اعظم سندھو، محمد لطیف مدنی اور مقامی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اگلا سال انقلاب کا سال ہوگا اور ان شاء اللہ پوری دنیا پرامن انقلاب کا منظر دیکھے گی۔ موجودہ فرسودہ کرپٹ نظام کی پیداوار حکومت نے عوام کو سوائے مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپٹ نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے آرگنائزر خالد محمود، تحصیل صدر مرزا محمد ابراہیم، ضلعی امیر ٹی ایم کیو اوکاڑہ محمد حفیظ قادری، ایم ایس ایم ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالکریم کمیانہ، ناظم فرید احمد اور میڈیا سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ کے زیراہتمام مصطفٰوی کارکنان کیلئے تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں زونل ناظم ساہیوال ڈویژن شاہد لطیف مدنی اور مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ غلام مرتضی علوی نے تربیتی کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے کارکنان و وابستگانِ تحریک کی علمی، فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے جو منہاج العمل دیا ہے اس پر عمل کر کے ہی ہم مصطفوی مشن کی منزل کو حاصل کر سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ اوکاڑہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ حویلی لکھا میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.