سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری ’’انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو‘‘ دکھائی گئی۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت خصوصی طور پر پاکپتن تشریف لائے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے جملہ فورمز کے صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 25 واں یوم تاسیس احسن طریقہ سے منایا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی و ناظم تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈویژنل کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ رانا محمد شکیل نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نور پور پاکپتن شریف کے زیراہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد منہاج کالج نور پور میں کیا گیا۔ جسمیں کالج ہذا کے طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ سے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کی گئی۔
(مؤرخہ 22 نومبر 2013ء) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ پُل شاہ داؤد ڈیرہ محمد اشرف اوورسیر میں منعقد ہوئی جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مورخہ 8 نومبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ محمد حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے ڈیرہ ڈھپئی میں ہوئی جسمیں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 12 نومبر 2013ء بروز منگل بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور کی میٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ ماہی میں ہوئی۔ جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام فورمز کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غضنفر علی نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حافظ عامر اشرف نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں ابو داؤد شاہ بخاری امیر تحریک پاکپتن شریف نے شرکاء سے پُر مغز خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں حسینی کردار کو زندہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
31 اکتوبر 2013 بروز جمعرات منہاج القرآن علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن کا اہم اجلاس ناظم علماء و مشائخ کونسل تحصیل پاکپتن عرفان کمبوہ کے ادارہ فاران سکول سسٹم پاکپتن میں منعقد ہوا، جس میں امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، صدر تحریک منہاج القران شیخ محمد اشرف حیدری، ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ و ضلع بھر کے معزز علماءکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سر پرست تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن رانا منظور علی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس 13 ستمبر 2013ء کو تحصیلی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلعی و تحصیلی (پاکپتن شریف، نورپور، عارفوالہ) عہدیداران تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف، نور پور اور عارفوالہ کا مشترکہ اجلاس تحصیلی دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت زونل ناظم ساہیوال ڈوویژن عبدالطیف مدنی، نائب صدر (PAT) پنجاب و کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن ملک مشتاق نوناری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کی ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر بروز اتوار تحصیل آفس تحریک منہاج القرآن پاکپتن منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کے ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی ٹارگٹس کے حصول کے حوالہ سے تمام فورمز کے تحصیلی صدور و ناظمین نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری نے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد تمام تحصیلات میں باری باری ہوا کر ے گا تا کہ ایک کروڑ نمازی اکٹھا کرنے کے ٹارگٹ کو جلد از جلد حاصل کیا جا سکے۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 29 ستمبر بروز اتوار تحصیل کوآرڈنیشن کونسل کا ابتدائی اجلاس ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن محمد عقیل شہباز (ایڈووکیٹ) کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں تحصیلی کوآرڈنیشن کونسل کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی زونل کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن جناب عبدالطیف مدنی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا مشترکہ اجلاس منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ الحاج رانا منظور علی کو سرپرست منتخب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سٹی میرج لان میں مورخہ 24 اپریل 2013 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن عبد اللطیف مدنی صاحب نے کی۔ مرکزی قائدین کا ورکرز کنونشن پہنچنے سے پہلے مختلف مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام 19 فروری بروز منگل قائد ڈے کی تقریب ہوئی جس میں ضلع پاکپتن کی مشہور سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل کے صدر اظہر امین فریدی نے پُرسوز انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.