سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القران پاکپتن کے زیراہتمام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول شریف مورخہ یکم ربیع الاول 25 جنوری 2012ء بروز بدھ بعد از نماز مغرب دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ سے نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ نور پور، پاکپتن شریف کی تنظیمات نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 24 جولائی 2011ء کو فری بلڈ گروپنگ کیمپ الفرید سکول سید وارث شاہ روڑ ملکہ ہانس میں لگایا گیا۔ لگایا، یہ کیمپ صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل نور پور رانا شکیل احمد کی رہنمائی میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی سے صبح نو بجے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکپتن کے زيراہتمام فيس بک پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجي ريلي 23 مئی 2010ء کو منعقد ہوئي۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن الحاج رانا منظور علی نے کی۔ ريلي ميں تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان اور قائدين کے علاوہ پاکپتن سے مختلف مذہبي جماعتوں اور لوگوں نے بھي کثير تعداد ميں شرکت کي۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس منہاج ڈیرہ گلی نمبر 8 اسلام کالونی پاکپتن میں کروایا گیا۔ جس میں تجوید و قرات، ترجمہ و تفسیر، بنیادی گرامر، احادیث اور مسنون دعائیں پڑھائی گئیں۔ اس کلاس میں معلم کے فرائض جناب عاشق حسین قادری نے سر انجام دیئے۔
پاکپتن کے ہونہار ثناء خوان احسن جاوید قادری کی نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام قادری ڈیرہ پر درس قرآن بسلسلہ قائد ڈے کے حوالے سے ایک تقریب 17 فروری 2009ء کو بعد نماز عشاء منعقد کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 12 نومبر 2008ء کو پاکپتن شریف کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظمیات محترمہ راضیہ شاہین اور محترمہ صائمہ فیاض شامل تھیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز نور پور (تحصیل پاکپتن شریف) میں درس قرآن دیتے ہوئے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سوچ، فکر اور تعلیمات ناقص ہو سکتی ہیں کیونکہ انسان ناقص ہے۔ لیکن علم نبوت وحی الٰہی سے روشنی پاتا ہے لہذا وحی الٰہی میں غلطی ممکن نہیں۔ قرآن مجید تو اپنے پڑھنے والوں کو باخبر کر رہا ہے کہ ’’ذالک الکتاب لاریب فیہ‘‘ اے انسان اس کتاب کو یقین کامل کے ساتھ تلاوت کر کیونکہ اس عظیم کتاب میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں آسانیاں اور سہولتیں ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہء حسنہ نہ صرف قیامت تک قابل تقلید ہے بلکہ یہی اسوہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔
تحریک منہاج القرآن نورپور (سب تحصیل پاکپتن شریف) کے زیراہتمام مؤرخہ 29 اگست 2006ء بروز منگل جامع مسجد نور میں ماہانہ درس عرفان القرآن کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے سورہ الحجرات کی آیت مقدسہ کی روشنی میں وجد آفریں درس قرآن دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد جناب ڈاکٹر محمد رفیق یاسر ناظم تحریک منہاج القرآن نورپور نے خطبہ استقبالیہ دیا اور تقریب میں 500 سے زائد مرد و خواتیں نے شرکت کی۔ مسجد کے دوسرے ہال میں کلوز سرکٹ کی ذریعے خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.