سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جامع مسجد دربارِ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور میں اجتماعِ جمعہ میں شرکت و خطاب، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرشد آباد شریف پشاور کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کا اطلاق ظاہر پر ہوتا ہے اور یہ ادا کرنا قدرے آسان ہوتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا روح پرور معلمِ انسانیت کانفرنس سے خطاب، معلمِ انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور سرکارِ دوعالم حضرت محمدﷺ کو معلمِ انسانیت بنا کر بھیجا، آپ انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیے مبعوث فرمائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخواہ کا صوبائی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخواہ چوہدری عرفان یوسف، نائب ناظم تنظیمات خیبر پختونخواہ علامہ عبدالحی علوی، صوبائی ذمہ داران اور ضلعی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور انسائیکلوپیڈیا آف سنہ کی رونمائی کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کا نام ہے،
تحریک منہاج القرآن ضلع پیشاور کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی ورکشاپ آرکاٰئز ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم کی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے میں فعالیت پر توجہ دینے کا کہا۔ انہوں نے تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے تجاویز و ہدایات بھی دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سابقہ امیر ایم کیو آئی قطر حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم مشن کے مخلص اور وفاداری ساتھی تھے۔ وہ اوائل دور میں مشن کے ساتھ منسلک ہوئے، پوری زندگی ہر سطح پر اور ہر جگہ مشن کی خدمت کی، مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے کام کیا۔
تحریک منہاج القرآن و علماء کونسل خیبر پختونخواہکے رہنماء مفتی محمد عبد الشکور انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفتی عبدالشکور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’کتاب البدعہ‘‘ کا سب سے پہلے پشتو زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علمی نقصان قرار دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام مرکزی نظامت دعوت کے اشتراک سے تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم اور ڈائریکٹر دعوت و تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 19 اپریل بروز اتوار 3 بجے دن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (ضلع پشاور) کی ٹیم نے صدر تحریک محمد سریر الدین ایوبی کی زیرِ قیادت پشاور کے علاقہ چمکنی میں قرنطین کردہ محلہ قصابان میں عوام میں راشن پیکچز اور ساداتِ کرام کو نقد رقومات دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور ڈویژن کے میڈیا ترجمان فیض الرحمن خان قادری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کروناوائرس کی وباء کے باعث عوام کی سہولتوں کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور نے اپنے پہلے فیز میں اپنے دائرہ کار کو مستحقین میں راشن کی تقسیم میں ہر سطح پر مزید بڑھایا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار راشن بیگ کی گھر گھر تقسیم میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس‘‘ کی اختتامی تقریب 3 سمتبر 2019ء کو منعقد ہوئی، اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی طرف سے کیا گیا، قونصل جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور محمد باقر بیگی مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر اتحاد پشاور کے رہنما خالد ایوب، خالد محمود درانی، محسن اور مرکزی ناظم تنظیمات برائے خیبرپختونخوا عبدالحئی علوی نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 24 اگست 2019ء سے پشاور میں 10 روزہ ’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘ کا شاندار آغاز ہوا۔ ڈپلومہ کلاسز کے انعقاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات خیبر پختونخواہ عبدالحئی علوی نے خصوصی کاوش کی ہے۔
سید علی ترمذی المعروف پیر بابا کے 449 ویں عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو بونیر (خیبر پخونخواہ) میں منعقد ہوئیں۔ عرس کی تقریبات میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل کی سربراہی میں شریک ہوا۔ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا آغاز 6 اپریل کو نماز ظہر کے بعد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشیں پیر بابا مخدوم سید حسین شاہ ترمذی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او ضلع بونیر شفیع اللہ تھے۔ مختلف علماء و مشائخ سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جامعہ پشاور میں ’’قرآن اور سائنس‘‘ کانفرنس 27 جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، آصف خان و دیگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ سنت نبویﷺ پر عمل پیر ہونے اور آپ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا نام ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ 15 سو سال بعد سائنس انسان کی تخلیق کے حوالے سے قرآن نے جو حقائق بیان کئے، آج سائنس اسکی توثیق کر رہی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.