سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
آج ایمان کے تن مردہ میں جان صرف اور صرف محبت الہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ محبت الہی کا راز اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی مضمر ہے۔ تحریک منہاج القرآن اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ امت مسلمہ کے ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مجید نوری نے تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور کے زیراہتمام گزشتہ روز نکلنے والے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ پشاور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی جس نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، ایسے حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور کے تحت غریبوں، بیواؤں اور یتیموں میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں امیر تحریک پشاور ڈویژن غلام شبیر گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو نے پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے تعاون سے 29 ستمبر 2013ء بروز اتوار گل بہار کالونی، پشاور میں رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو سے دو رکنی ٹیم کے علاوہ پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں سے 30 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران نوجوانوں کی دلچسپی قابل ستائش تھی، انہوں نے اپنی دلچپسی کا اظہار متعدد و مفید سوالات کی صورت میں کیا، جن کے جوابات پر مرکزی ٹیم کی جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پشاور نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ سفر انقلاب میں ہم سب ہراول دستے کے طور پر سامنے آئیں گے اور ہمارا جینا مرنا مصطفوی مشن کیلئے ہو گا۔
ریلی کے دوران تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے قائدین شہر کے مختلف مقامات پر خطابات بھی کیے اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کی گئی اس گستاخی پر اس وقت تک سراپا احتجاج رہیں گے، جب تک گستاخانہ فلمساز ادارے تمام ادارکاروں اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا نہیں دی جاتی۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 09 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ویلیج ہوٹل پشاور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، صوبائی امیر خیبر پختونخواہ مشتاق علی سہروردی، صوبائی ناظم دعوت علامہ عبدالجلیل، صدر تحریک منہاج القرآن پشاور صوفی عبدالطیف، ناظم تحریک منہا ج القرآن پشاور یاسین انجم، امجد علی شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن کوہاٹ شمس الرحمن، صوبائی کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسد اللہ جان الازہری، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پشاور علامہ عبدالشکور اور ویمن لیگ کے علاوہ کثیر خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متاثرین سیلاب کے500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کے لیئے آرفن ہوم آغوش میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے پشاور پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس بتائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.