سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کانفرنس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے کی جبکہ ڈاکٹر علی وقار قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں ندیم خان قادری اور زوھیب حسن قادری نے نقابت کے فرائض سرنجام دئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی روجھان کے متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر کئے گئے گھروں کی چابیوں کی حوالگی کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل روجھان کی بستی جام منگل، جام رضو اور بستی خیر محمد میں گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین احمد علی، محمد اسماعیل، اللہ ودھایا اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے گاؤں پلو خان اور دجال میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی تحصیل روجھان، بخشو مارکیٹ اور سیلہ تانی مارکیٹ میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کیمپ میں زیادہ تر مریضوں میں گیسٹرو، جلدی امراض اور ملیریا کی تشخیص ہوئی۔ منہاج القرآن کا موبائل میڈیکل یونٹ بھی متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کو باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام کے پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر متاثرینِ سیلاب کی بروقت اور صحیح امداد کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد جلد ہی خیمہ بستیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہنگامی بنیادوں میں مختلف شہروں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور پی پی 295 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت 19 فروری کے حوالے سے ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت پروفیسر علامہ فیصل نذیر نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن محمد طاہر حسن، حافظ محمد راشد مصطفوی، قاضی حسن افتخار صدر، محمد اشرف ملک ناظم، محمد سلیم ساقی نائب صدر، محمد سعید مغل اور محمد زاہد فرید صدر منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور پی پی۔296۔اے کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانان خصوصی خالد بلال اعوان ضلعی نائب صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ارشاد احمد گورمانی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید لانگ ناظم، ڈاکٹر وحید اقبال، محمد طارق عزیز ملک، ایم ایس ایم کے تمام احباب نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول اس کائنات کی جان ہے۔ کائنات جب تک قائم ہے، محبت رسول کا خمیر بھی زندہ و تابندہ رہے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے راجن پور میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن روجھان۔۔۔صوبائی حلقہ 297 روجھان ضلع راجن پور گیارہویں روز بھی 100 مستحقین کے گھروں میں تیار شدہ کھانا پہنچا کر خدمت کی انوکھی مثال قائم کردی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راجن پور کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لنڈی سیدان پی پی حلقہ 294 محمد پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القران منعقد کیاگیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خصوصی خطاب کیا۔
منہا ج القرآن واہ لاشاری جھوک مکول میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد ہوا، جس میں مرکز سے علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مقامی قائدین و کارکنان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس الخلیل پارک درہ مچھی والا راجن پور میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کیا۔ مہمان خصوصی سردار شاکر خان مزاری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب)، محمد سعید مغل (سابق ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور)، ملک ابو ارسل مصطفیٰ المدنی (سابق ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، سعید احمد (ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، حافظ فہد، ڈاکٹر وحید اور کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.